اردو

urdu

ETV Bharat / international

خان یونس شہر میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ ماری، متعدد جنگجو جاں بحق

Israel army raid in Khan Younis city غزہ کے شہر خان یونس میں اسرائیل کی تازہ ترین چھاپہ ماری میں متعدد جنگجو جاں بحق ہوئے ہیں۔ اسرائیل حماس جنگ کے باعث 26 ہزار سے زائد فلسطینی افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

israel army raid in Khan younis
israel army raid in Khan younis

By UNI (United News of India)

Published : Jan 28, 2024, 9:46 AM IST

یروشلم: فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد 26,257 ہو گئی ہے؛ جب کہ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ "میگیلن یونٹ کے فوجیوں نے خان یونس شہر میں گہرے متعدد اہداف پر چھاپے مارے۔ العربیہ کے مطابق اس دوران اسلحہ کے ایک گودام کی نشاندہی ہوئی جس پرچھاپہ مارا گیا۔ اس چھاپہ مار کارروائی میں گولہ بارود، ہتھیار اور مختلف ٹیکنالوجیز کے آلات برآمد ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں مزید کہا کہ "کمانڈو ڈویژن سے وابستہ ایک گروپ کی نشاندہی پر فوج کے قریب بم نصب کرنے والے حماس کے تین جنگجو ایک فضائی حملے میں ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اگوز یونٹ کے کمانڈوز بہت سے مسلح عناصر کو قریب سے ختم کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گیواتی بریگیڈ کے فوجیوں نے خان یونس کے علاقے میں مختلف کارروائیوں کے دوران حماس کے ارکان کی ایک بڑی تعداد کو بھی ختم کیا ہے"۔ فوج نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ "ایک لڑائی میں اسرائیلی فوج پرآر پی جی گولے داغنے والے سات افراد مارے گئے اور ٹینک کے گولوں کی فائرنگ کی وجہ سے ایک عمارت کے اندر ایک گروپ کی شناخت ہو گئی۔ اس دوران کلاشنکوف سے لیس متعدد جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔

فوج نے کہا کہ اس نے "گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے خان یونس میں کم از کم 11 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے"۔ اسرائیلی فورسز خان یونس سمیت غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں، جس پر چھاپوں اور توپ خانے کی گولہ باری کا پرتشدد سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیل غزہ میں نسل کشی کی کارروائیوں کو روکے: عالمی عدالت انصاف

واضح رہےکہ اسرائیل حماس جنگ میں غزہ میں اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں 26,257 فلسطینی افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ میں شدید انسانی بحران پیدا ہوا ہے۔ جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں شدید غذائی قلت کا بحران ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details