اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل نے شمالی غزہ میں خوراک کی ترسیل روک دی: اقوام متحدہ کی ایجنسی - غزہ میں خوراک کی ترسیل

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں فوری امداد کی ترسیل کو بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ نے ایجنسی کے امدادی ٹرکوں کو واپس لوٹنے پر مجبور کرنے کا الزام لگایا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ جس طرح کی صورت حال ہے اس حساب سے بہت زیادہ خوراک کی ضرورت ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By AP (Associated Press)

Published : Mar 6, 2024, 10:07 AM IST

غزہ:اقوام متحدہ کے ادارہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق اس نے منگل کو شمالی غزہ میں فوری طور پر ضروری خوراک پہنچانے کی کوشش کی لیکن اسرائیل کی فوج نے اس کے 14 ٹرکوں کے قافلے کو موڑ دیا۔ یو این ایجنسی کے ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کارل سکاؤ نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ، جہاں بچے بھوک سے متعلقہ بیماریوں سے مر رہے ہیں اور غذائی قلت کی شدید سطح کا شکار ہو رہے ہیں ایسے میں ڈبلیو ایف پی غزہ کے شمال میں خوراک پہنچانے کی اپنی کوششوں سے دستبردار نہیں ہو گا۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق اسرائیلی فوج نے امدادی ٹرکوں کو اجازت دینے سے انکار سے قبل تین گھنٹے تک وادی غزہ چوکی پر روکے رکھا۔ ڈبلیو ایف پی نے کہا کہ بعد میں واپس جانے والے قافلے کو بھوک سے بے حال فلسطینیوں کے قافلے نے لوٹ لیا اور تقریباً 200 ٹن خوراک ساتھ لے گئے۔ ایجنسی نے کہا کہ شمالی غزہ میں قحط سے بچنے کے لیے ضروری خوراک کی مقدار پہنچانے کے لیے ٹرک ہی واحد راستہ ہیں۔

یونیسیف نے منگل کو کہا کہ شمالی غزہ میں مبینہ طور پر کم از کم 10 بچے پانی کی کمی اور غذائی قلت کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ڈبلیو ایف پی نے اردنی فضائیہ کی مدد سے شمالی غزہ میں 6 ٹن خوراک بھیجی ہے، لیکن اسکاؤ نے ایئر ڈراپس کو "ایک آخری حربہ" قرار دیا ہے جو غزہ میں قحط کو ٹال نہیں سکتا۔ سکاؤ نے کہا کہ، "ہمیں شمالی غزہ میں داخلے کے مقامات کی ضرورت ہے تاکہ نصف ملین لوگوں تک اشد ضروری خوراک پہنچائی جا سکے۔" انہوں نے جنگ بندی کے معاہدے پر زور دیا جس سے فلسطینی علاقے میں خوراک اور دیگر امداد کی ترسیل کو آسان بنا دے گا۔

  • غزہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید خوراک کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں کا کہنا ہے کہ غزہ میں تقسیم کرنے کے لیے خوراک کی کمی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے منگل کو کہا کہ غزہ میں داخل ہونے والی خوراک " ضروریات کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلسل فضائی حملے اور شدید جنگ انسانی بنیادوں پر کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے دفتر کی رپورٹ ہے کہ 26 فروری سے 3 مارچ کے درمیان روزانہ اوسطاً تقریباً 245,000 افراد کو خوراک کی امداد ملی ہے جس میں کھانے کے پارسل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 42 فیصد خوراک جنوبی رفح میں فلسطینیوں اور باقی دیر البلاح، خان یونس، غزہ سٹی اور شمالی غزہ میں تقسیم کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پوری 2.3 ملین آبادی کو خوراک کی ضرورت ہے، غذائی قلت کی سطح بڑھ رہی ہے اور بچے پہلے ہی غذائی قلت سے مر رہے ہیں۔

اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بچوں کی ایجنسی یونیسیف نے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ گھرانوں میں پینے کے صاف پانی کی کمی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ یونیسیف سرکاری اور نجی پانی کے کنوؤں اور صاف کرنے کے پلانٹس کو چلانے کے لیے ایندھن فراہم کر رہا ہے۔

  • غزہ کے لیے امداد کی ترسیل کے لیے میری ٹائم کوریڈور جلد ہی کھلنے کا امکان: اسرائیل

غزہ میں ضروری امداد کی تسیل کی اجازت دینے کا اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ ہے۔اسرائیل کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی قبرص سے بحیرہ روم کے راستے غزہ تک انسانی امداد کے لیے ایک راہداری کھولنے کی امید رکھتا ہے۔

قبرص اس سے قبل بھی اکتوبر میں انسانی امداد کے لیے بحری راہداری کی تجویز پیش کی تھی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان لیور ہیئت نے منگل کو کہا کہ "لاجسٹکس کو حل کیا جا رہا ہے" جو بالآخر غزہ کے ساحلوں تک امداد کی براہ راست ترسیل کی اجازت دے گی۔ وہ ترسیل شروع ہونے کی تاریخ کی تصدیق نہیں کرے گا۔

اسرائیل ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کی جانچ کے لیے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے تمام سامان اور انسانی امداد کا معائنہ کرتا ہے۔ امدادی گروپوں نے شکایت کی ہے کہ معائنے امداد کی فراہمی میں سست روی کا شکار ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ رکاوٹ اس لیے ہے کہ امدادی گروپ سامان تقسیم نہیں کر سکتے۔

اسرائیل غزہ سے تقریباً 240 میل (385 کلومیٹر) دور قبرص کی لارناکا بندرگاہ پر امداد کا معائنہ کر سکتا ہے۔ قبرصی حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ سمیت کئی ممالک نے امداد بھیجی ہے جو لارناکا بندرگاہ پر محفوظ کی جا رہی ہے۔

جنگ کے شروع میں غزہ شہر کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا، اس لیے غزہ کے ساحل تک امداد پہنچانے کے طریقے تلاش کرنا مشکل تھا۔ اسرائیل کے سابق وزیر خارجہ ایلی کوہن نے دسمبر میں قبرص کا دورہ کیا تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سمندری راستے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details