واشنگٹن : بھارتی سفارت خانے کا ایک اہلکار یہاں مشن میں احاطے کے اندر مشتبہ حالات میں مردہ پایا گیا۔ مقامی پولیس اور سیکرٹ سروس فی الحال دو روز قبل پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں خودکشی کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ بھارتی سفارت خانے نے اپنے ایک بیان کہا کہ ’گہرے افسوس کے ساتھ، ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ بھارت کے سفارت خانے سے تعقل رکھنے والے ایک رکن کی 18 ستمبر 2024 کی شام موت ہوگئی۔ ہم تمام متعلقہ ایجنسیوں اور خاندان کے ارکان سے رابطے میں ہیں تاکہ میت کی جلد از جلد بھارت منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔
بھارتی سفارت خانے کے اہلکار کی واشنگٹن ڈی سی مشن کے احاطے میں مشتبہ موت - Indian Embassy in Washington DC - INDIAN EMBASSY IN WASHINGTON DC
واشنگٹن میں ہندوستانی سفارت خانے کے ایک اہلکار کو 18 ستمبر 2024 کو مردہ پایا گیا تھا، مقامی پولیس اور سیکرٹ سروس کی جانب سے ممکنہ خودکشی سمیت حالات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سفارت خانے نے تعزیت کا اظہار کیا اور خاندان کی رازداری کو برقرار رکھتے ہوئے اہلکار کی لاش بھارت بھیجنے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
Published : Sep 21, 2024, 12:33 PM IST
یہ بھی پڑھیں: پیجر اور ریڈیو دھماکے کے بعد اسرائیل نے لبنان پر کی بمباری، حزب اللہ کے سربراہ نے حملوں کی مذمت کی - Israel Attack on Lebanon
بھارتی سفارت خانے نے بیان میں کہاکہ ’ہم افسوس کے ساتھ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ سفارت خانے کے ایک رکن کا 18 ستمبر کی شام انتقال ہو گیا۔ ہم تمام متعلقہ ایجنسیوں اور خاندان کے ممبران سے رابطے میں ہیں اور میت کی منتقلی کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں‘۔ سفارت خانہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اس دکھ کی گھڑی میں ان کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارت خانے کے دیگر عملے کی حمایت کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔