غزہ سٹی، غزہ کی پٹی: حماس کے جنگجوؤں کے سربراہ کی ایک وائس ریکارڈنگ منظر عام پر آئی ہے۔ اس میں حماس کی فوجی ونگ کے سربراہ محمد ضیف نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے مسجد الاقصیٰ کو آزاد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بدھ کی ریکارڈنگ اسرائیل کی اس مشکل کو اجاگر کرنے والی تھی جس میں صیہونی فوج کو حماس کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے اپنے ہدف میں ابھی تک کامیابی حاصل نہیں مل پائی ہے۔
محمد ضیف کا یہ پیغام بدھ کو حماس کے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کیا گیا ہے جو ایک صوتی ریکارڈنگ میں دیا گیا ہے۔
محمد ضیف کا کہنا ہے کہ " کل نہیں آج ہی فلسطین کی طرف مارچ شروع کریں،" اس پیغام کا مقصد عالمی سطح پر مسلمانوں کو مسجد الاقصیٰ کی آزادی کے لیے جہاد میں شرکت کی دعوت دینا ہے۔
الاقصیٰ اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔ اس مقام سے یہودیوں کی بھی مذہبی عقیدت جڑی ہوئی ہے۔ اس لیے مسجد اقصیٰ کی یہودیوں اور مسلمانوں کی طرف سے تعظیم کی جاتی ہے۔