اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ہو گیا جب کہ پش رفت کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے دفتر خارجہ کی جانب سے تصدیق بھی کردی گئی ہے۔
اس سلسلے میں دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللھیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ایران کے سفیر 26 جنوری سے اپنی ذمے داریاں دوبارہ سنبھالیں گے۔