واشنگٹن: امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنایا۔ نیویارک کی جیوری نے یہ فیصلہ ہتک عزت کے مقدمے میں سنایا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو مصنف ای جن کیرول کو 83 ملین ڈالر دینا ہوں گے جن کے خلاف ٹرمپ نے سرعام جھوٹ کہا تھا اور ان کی توہین کی تھی۔ جن کیرول نے الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے1990 کی دہائی میں ان پر جنسی حملہ کیا تھا۔
ٹرمپ کو ہتک عزت کے ایک معاملے میں جن کیرول کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم - ای جن کیورول کو 83 ملین ڈالر
defamation case against Trump امریکہ کے سابق صدر اور رپبلکن پارٹی کے سرفہرست صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی عدالت سے جھٹکہ لگا ہے۔ عدالت نے ٹرمپ کو ہتک عزت کے ایک معاملے میں 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ہے۔
Published : Jan 27, 2024, 10:48 AM IST
|Updated : Jan 27, 2024, 2:20 PM IST
سابق صدر نے ہتک عزت سے متعلق جیوری کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا۔ جیوری نے یہ فیصلہ تین گھنٹے سے بھی کم غور وخوض کے بعد سنایا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہتک عزت کیس میں جرمانے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ اس نے کیرول کے بارے میں کبھی نہیں سنا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ کیرول نے جھوٹی کہانی بنائی ہے۔ اس کے وکلاء نے کہا کہ کیرول شہرت کی بھوکی تھی اور اپنے دشمنوں کے خلاف بات کرکے حامیوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرانا چاہتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے بائیڈن اور ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی ری پبلکن پارٹی کے سرفہرست صدارتی امیدوار ہیں، وہ آئیوا اور نیوہیم شائر میں پارٹی نامزدگی جیت چکے ہیں اور اب انہوں نے جنوبی کیرولائنا پر نگاہیں مرکوز کر رکھی ہیں جہاں ری پبلکن پارٹی کی رہنما نکی ہیلی سے ان کا مقابلہ ہے۔