اردو

urdu

ETV Bharat / international

دمشق میں قطر، سعودی عرب اور اردن کے وفود کی احمد الشارع سے ملاقات، وسیع اسٹریٹجک تعاون کی یقین دہانی - SYRIA QATAR RELATIONS

ترکی کے بعد اب عرب ممالک کے وفود بھی شام کے باغی کمانڈر سے ملاقات کے لیے دمشق پہنچ رہے ہیں۔

دمشق میں قطر، سعودی عرب اور اردن کے وفود کی احمد الشارع سے ملاقات
دمشق میں قطر، سعودی عرب اور اردن کے وفود کی احمد الشارع سے ملاقات (AFP)

By AP (Associated Press)

Published : Dec 24, 2024, 7:24 AM IST

دمشق، شام: ایک دہائی سے زائد عرصہ کے بعد ایک قطری وفد نے پہلی بار پیر کو شام کے دارالحکومت کا دورہ کیا اور ملک کے سرکردہ باغی کمانڈر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد ہیئت تحریر الشام کے لیڈر احمد الشارع نے کہا کہ، دمشق اور دوحہ کے درمیان تزویراتی تعاون جلد شروع ہو جائے گا۔

قطر طویل عرصے سے ترکی کے ساتھ مل کر ایچ ٹی ایس کے باغیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ سابق صدر بشار الاسد کا تختہ الٹ دینے کے بعد اب دونوں ممالک (ترکی اور قطر) شام میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔

قطری وفد کی سربراہی وزیر مملکت برائے امور خارجہ محمد الخلیفی کر رہے تھے۔

شامی میڈیا نے احمد الشارع کے حوالے سے بتایا کہ، انہوں نے قطر کے امیر کو دمشق کے دورے کی دعوت دی ہے اور کہا کہ تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے۔ احمد الشارع نے کہا کہ قطر عبوری دور میں شام کی حمایت کرے گا اور دونوں ممالک جلد ہی وسیع اسٹریٹجک تعاون شروع کریں گے۔

احمد الشارع نے پیر کو اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی اور ایک سعودی اہلکار سے بھی ملاقات کی۔

اردن کے وزیر خارجہ نے دمشق میں احمد الشارع کے ساتھ بات چیت کی۔ واضح رہے، علاقائی رہنما دو ہفتے قبل صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد نئی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

ایمن صفادی نے پیر کو الجزیرہ کو بتایا کہ، تعمیر نو کے عمل میں ہم اپنے شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قطر کے برعکس سعودی عرب اور اردن دونوں کے بشار الاسد حکومت کے ساتھ تعلقات رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details