اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین نے اپنا ایک اچھا دوست کھو دیا، چینی صدر کا ایران سے اظہار تعزیت - Iran President Death - IRAN PRESIDENT DEATH

المناک حادثے میں ایرانی صدر کی موت پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اپنے ایک اچھے دوست سے محروم ہو گیا ہے۔ شی نے یہ بھی کہا ہے کہ ابراہیم رئیسی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

China Lost A Good Friend, Says Xi Jinping As He Mourns Death Of Iranian President Raisi
چین نے اپنا ایک اچھا دوست کھو دیا، چینی صدر کا ایران سے اظہار تعزیت (IANS)

By PTI

Published : May 20, 2024, 8:16 PM IST

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جن پنگ نے کہا کہ چین نے ایک اچھے دوست کو کھو دیا ہے کیونکہ انھوں نے دو ملکی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے مثبت کوششیں کی ہیں۔

ایران کے نائب صدر محمد مخبر کو بھیجے گئے ایک تعزیتی پیغام میں شی نے چینی حکومت اور چین کے عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر رئیسی کے خاندان اور ایرانی حکومت سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ شی نے کہا کہ جب سے صدر رئیسی نے عہدہ سنبھالا ہے، انہوں نے ایران کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور قومی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رئیسی نے چین ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے بھی مثبت کوششیں کیں۔ شی نے کہا کہ رئیسی کی المناک موت ایرانی عوام کے لیے بہت بڑا نقصان ہے اور چینی عوام نے بھی ایک اچھے دوست کو کھو دیا ہے۔

شی نے کہا کہ چینی حکومت اور چینی عوام چین اور ایران کے درمیان روایتی دوستی کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط اور ترقی کرتی رہے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی صدر آذربائیجان کے دورے سے واپس آ رہے تھے کہ تبریز شہر میں ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ جس میں صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر ملک رحمتی، اور مشرقی آذربائیجان میں رہبر معظم، انقلاب اسلامی کے نمائندے آیت اللہ محمد علی الہاشم سمیت کئی دیگر افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایرانی صدر اور وزیر خارجہ جاں بحق، سپریم لیڈر نے 5 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا

بھارت کی ایران سے اظہار یکجہتی، ملک میں ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان

دکھ کی اس گھڑی میں بھارت ایران کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم مودی

ABOUT THE AUTHOR

...view details