رفح، غزہ کی پٹی: ورلڈ فوڈ پروگرام کے زریعہ شمالی غزہ میں امداد کی ترسیل کو روک دینے کے اعلان کے باوجود خوراک لے جانے والے امدادی قافلے اس ہفتے شمالی غزہ پہنچ گئے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق غزہ میں ایک ماہ میں پہلی بڑی امدادی ترسیل پہنچی ہے۔
فلسطینی شہری امور کی نگرانی کرنے والے اسرائیلی فوجی دفتر نے بتایا کہ خوراک سے لدے 31 ٹرکوں کا ایک قافلہ بدھ کے روز شمالی غزہ میں داخل ہوا۔ سی او جی اے ٹی نے کہا کہ پیر اور منگل کو تقریباً 20 دیگر ٹرک شمالی غزہ میں داخل ہوئے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کی فوٹیج میں لوگوں کو تقسیم کی جگہ سے آٹے کی بوریاں اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ترسیل کس نے کی تھی۔ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ دفتر کے ترجمان ایری کینیکو نے کہا کہ اقوام متحدہ اس میں ملوث نہیں تھا۔
جنگ کے دوران امدادی کوششوں کی قیادت کرنے والی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کے سربراہ فلپ لازارینی کے مطابق، 23 جنوری سے 25 فروری تک، اقوام متحدہ شمالی غزہ تک خوراک پہنچانے سے قاصر تھا۔ 18 فروری کو، ورلڈ فوڈ پروگرام نے بھی تین ہفتوں میں پہلی بار شمال میں ترسیل کی کوشش کی، لیکن قافلے کا زیادہ تر سامان بھوک سے مغلوب فلسطینیوں کے ذریعے راستے میں لوٹ لیا گیا اور شمال میں تھوڑی مقدار میں ہی امداد تقسیم ہو سکی۔
- اسرائیل نے غزہ میں خوراک، پانی، ادویات اور دیگر سامان کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے:
غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اپنی جارحیت کے بعد سے اسرائیل نے تباہ شدہ غزہ میں خوراک، پانی، ادویات اور دیگر سامان کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ حالانکہ اس نے رفح کراسنگ اور اسرائیل کی کریم شالوم کراسنگ سے مزید امداد کی ترسیل کا اسرائیل پر بین الاقوامی دباو ہے لیکن حالیہ ہفتوں میں داخل ہونے والے سپلائی ٹرکوں کی تعداد میں ڈرامائی طور پر کمی آئی ہے۔
بدھ کے روز اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ غزہ میں داخل ہونے والے بڑے ٹرکوں کا سامان چھوٹے فلسطینی ٹرکوں پر دوبارہ لوڈ کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق یہ ٹرک کافی نہیں ہیں اور اس کے علاوہ غزہ میں امداد کی تقسیم کے لیے سیکیورٹی کا بھی فقدان ہے۔ غزہ میں پولیس نے کراسنگ کے قریب اسرائیلی حملوں کے بعد قافلوں کی حفاظت کرنا چھوڑ دیا ہے۔
اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ اسی لیے ہم نے بارہا انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمال میں کراسنگ کھولے تاکہ امدادی سامان کی ترسیل اور قافلوں کے لیے محفوظ راہداری کی ضمانت دی جا سکے۔
- سات بچے غذائی قلت کے باعث اسپتال میں انتقال کر گئے: