ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے نواکھلی کی ایک عدالت نے 30 دسمبر 2018 کو 11 ویں عام انتخابات کی رات سبرنچار ضلع میں ایک گھریلو خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں پیر کو 10 لوگوں کو سزائے موت اور چھ دیگر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ 'ڈھاکہ ٹریبیون' نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
نواکھلی خواتین اور بچوں کے ساتھ جبر کی روک تھام کے ٹریبونل 2 کی جج فاطمہ فردوس نے ہر ایک مجرم پر 50,000 ٹکا (بنگلہ دیشی کرنسی) کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں دو سال کی اضافی سزا بھگتنا ہوگی۔
ملزمان میں سہیل، حنیف، سواپن، چوہدری، بادشاہ عالم باسو، ابوالحسین ابو، مشرف، صلاح الدین، روح الامین، جاسم الدین، حسن، علی بلو، منٹو عرف ہلال، مراد، جمال اور سہیل شامل ہیں۔ ان میں سے منٹو واقعہ کے بعد سے مفرور ہے اور اس کے خلاف مقدمہ اس کی غیر موجودگی میں شروع کیا گیا تھا۔
استغاثہ کے مطابق متاثرہ نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ اسے 10 سے 12 افراد نے مبینہ طور پر اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ نہ دینے پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کے دوسرے دن اس کے شوہر نے خواتین اور بچوں پر جبر کی روک تھام ایکٹ کے تحت چارجبار تھانے میں مقدمہ درج کرایا۔ 27 مارچ 2019 کو پولیس کی انٹیلی جنس برانچ نے عوامی لیگ کے نکالے گئے رہنما روح الامین سمیت 16 افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں: