اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایتھوپیا میں 5.5 شدت کا زلزلہ، جھٹکوں سے پھٹ گیا آتش فشاں، عوام میں تشویش کی لہر - EARTHQUAKE IN ETHIOPIA

مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاحال جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2025, 9:13 AM IST

ادیس ابابا: ایتھوپیا میں زلزلے کے باعث زمین لرز گئی۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.5 ناپی گئی۔ زمین کی اس کپکپی سے تاحال جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ تاہم زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے آتش فشاں کے پھٹنے کی اطلاع ہے۔ اس سے پہلے بھی یہاں کئی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ایتھوپیا میں جمعہ کو 5.5 شدت کا زلزلہ آیا۔ ای ایم ایس سی نے کہا کہ زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر (6.21 میل) نیچے گہرائی میں تھا۔ اس سے پہلے دن میں، انادولو اجانسی نے وسطی ایتھوپیا میں ماؤنٹ ڈوفان پر آتش فشاں پھٹنے کی اطلاع دی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اس علاقے میں اکثر کم شدت کے زلزلے محسوس کیے گئے۔ ان مسلسل جھٹکوں نے ممکنہ بڑی تباہی کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ خاص طور پر آوش فانٹیل کے علاقے میں جو ادیس ابابا سے تقریباً 142 میل (230 کلومیٹر) کے فاصلے پر ہے۔ حالیہ ہفتوں میں اس خطے میں ایک درجن سے زیادہ چھوٹے زلزلے آئے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کے مکین پریشان ہیں۔

اس وقت انتظامیہ خطرے سے دوچار علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ہلاکتوں کی تعداد کو روکا جا سکے۔ کہا جا رہا ہے کہ زلزلے کا سلسلہ جاری ہے اور وہ مزید طاقتور ہو رہے ہیں۔ تازہ ترین زلزلے کے جھٹکے ادیس ابابا میں رات میں محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.0 تھی

شمالی کیلیفورنیا میں 7.0 شدت کا زلزلہ، مختصر وقفہ کے لیے سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details