اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

زینت امان نے اپنی بائیوپک کی خواہش کا اظہار کیا - Bollywood Actress Zeenat Aman

Bollywood Actress Zeenat Aman: بالی ووڈ اداکارہ زینت امان نے بائیوپک کی خواہش ظاہر کی ہے۔ زینت امان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ایک پیغام بھی لکھا، اس میں انہوں نے اپنی بائیوپک بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Bollywood Actress Zeenat Aman
زینت امان نے اپنی بائیوپک کی خواہش کا اظہار کیا

By UNI (United News of India)

Published : Mar 8, 2024, 10:15 AM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ زینت امان نے بائیوپک کی خواہش ظاہر کی ہے۔ زینت امان سوشل میڈیا پر مداحوں کو مسلسل اپنی اپ ڈیٹس دیتی رہی ہیں۔ زینت امان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور اسی کے ساتھ ایک پیغام بھی لکھا، اس میں انہوں نے اپنی بائیوپک بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

زینت امان نے کیپشن میں لکھا کہ ہوسکتا ہے کہ آپ اسے ایک بوڑھی خاتون کی شکایت کہہ کر مسترد کر دیں، لیکن میرے خیال میں مجھے شامل کیے بغیر میرے بارے میں بائیوپک بنانا بے وقوفی ہوگی۔ بالکل واضح طورپر، مجھے کوئی بھی اس طرح نہیں جانتا جس طرح میں جانتی ہوں۔

لہٰذا اس سلسلے میں کوئی بھی تحقیق میرے ان پٹ کے بغیر نامکمل، حتیٰ کہ ناقص بھی ہوگی۔ میں شرط لگاتی ہوں کہ میرے بارے میں پبلک ڈومین میں دستیاب ہر ایک حقیقت کے لیے مزید سینکڑوں حقائق ہیں جو صرف مجھے معلوم ہیں۔ بہت سارے سنگ میل، کہانیاں، اور ذاتی انکشافات ہیں جو میرے سفر کو سمجھنے کے لیے لازمی ہیں۔ یہ واقعی ایک دلچسپ زندگی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

زینت امان نے مزید لکھا کہ میں نے ممکنہ بائیوپک کے بارے میں بات کی ہے اور میں خود بھی آہستہ آہستہ اس آئیڈیا پر غور کر رہی ہوں۔ کیا ایسا ہو گا؟ کسے پتا؟ میری بائیوپک کے لئے ایک حساس ہدایت کار، ایک بہادر مصنف، ایک معصوم فنکار کی ضرورت ہوگی...! (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details