حیدرآباد: میوزک کمپوزر اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی علیحدگی کے بعد موہنی ڈے نے ایک بار پھر اپنی خاموشی توڑی ہے۔ موہنی ڈے میوزک کمپوزر اے آر رحمان کی ٹیم کی رکن ہیں۔ رحمان نے سائرہ بانو سے علیحدگی کا اعلان کیا تو چند گھنٹوں بعد موہنی نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔ اس کے بعد موہنی کا نام موسیقار رحمان کے ساتھ جوڑا جانے لگا جو ان سے 29 سال سینئر ہیں اور ان کے تعلق کی افواہیں پھیلنے لگیں۔ موہنی نے ایک ویڈیو پوسٹ میں اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس دوران وہ جذباتی بھی ہوگئی۔
میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں:
موہنی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'اے آر رحمان میرے والد کی طرح ہیں، میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں، سر کو میری عمر کی ایک بیٹی ہے، ہم دونوں ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں، میں نے ان کے ساتھ آٹھ سال سے بھی زیادہ کام کیا ہے۔ میں ٹیم میں گٹار بجانے کا کام کرتی ہوں، میں آپ سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتی ہوں کہ مہربانی کریں، کیونکہ یہ ایک ذاتی معاملہ ہے اور بہت افسوسناک اور تکلیف دہ بھی۔
وہ میرے والد کی طرح ہیں: