ممبئی:ساوتھ فلموں کے سپر اسٹار الّو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ 15 اگست 2024 کو ریلیز ہوگی۔ الّو ارجن کے چاہنے والے بے تابی سے انتظار کر رہے تھے۔
الّو ارجن اسٹارر 'پشپا: دی رائز' کی زبردست کامیابی کے بعد اب میکرز اس کا سیکوئل پشپا 2 لے کر آرہے ہیں۔ میکرس نے 'پشپا 2' کا نیا پوسٹر لانچ کیا ہے۔ 'پشپا 2: دی رول' کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے میکرز نے لکھا، 'پشپا راج کی حکمرانی شروع ہونے میں صرف 200 دن باقی ہیں'۔ 15 اگست 2024 کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔
'پشپا: دی رائز' کو سوکمار نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم کے ہدایت کار سوکمار اور اداکار الّو ارجن مئی 2024 کے آخر تک پشپا 2 کی شوٹنگ مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ میں ابھی تقریباً 100 دن باقی ہیں، جسے مکمل کرنے کے لیے ٹیم اگلے 5 ماہ تک مسلسل شوٹنگ میں مصروف رہے گی۔
پشپا دی رائز نے صرف ساوتھ میں ہی نہیں بلکہ پورے بھارت اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے ریکارڈ قائم کیے تھے۔ اس فلم نے الّو ارجن کو ملک بھر میں ایک نئی پہچان دلائی۔ پشپا دی رائز نے باکس آفس پر بھی نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: