اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

لاک اپ کے بعد منور فاروقی نے بگ باس 17 میں بھی کامیابی کا جھنڈا گاڑا

Bigg Boss 17 Winner Munawar Faruqui: مہینوں بھر کے سخت مقابلے کے بعد اسٹینڈ اَپ کامیڈین منور فاروقی کو بگ باس17 کا فاتح قرار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے فائنل مقابلے میں شریک مدِمقابل ابھیشیک کمار کو شکست دی۔ منور کو اس مقابلے میں ٹرافی اور 50 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا گیا۔

Munawar faruqui wins Bigg Boss 17
لاک اپ کے بعد بگ باس 17 کا تاج منور فاروقی کے نام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 6:22 AM IST

Updated : Jan 29, 2024, 7:27 AM IST

حیدرآباد: منور فاروقی کو ریئلٹی شو 'بگ باس' کے 17ویں سیزن کا فاتح قرار دیا گیا۔ اتوار کی شام کو ایک خوبصورت گرینڈ فائنل پروگرام منعقد ہوا جو رات 12:30 تک جاری رہا۔

غور طلب ہو کہ منور فاروقی نے بگ باس 17 کی ٹرافی جیت لی ہے۔ ابھیشیک کمار ان کے ساتھ مقابلے میں تھے لیکن کم ووٹنگ کی وجہ سے وہ فرسٹ رنر اپ رہے۔ منور فاروقی بگ باس 17 کے گھر میں کافی سرخیوں میں تھے۔ اس شو کے دوران کئی مدِمقابلوں کے ساتھ ان کی دوستی اور لڑائی بھی دیکھی گئی۔ شو کے دوران منور فاروقی کی ذاتی زندگی بھی سرخیوں میں رہی۔ تاہم انہوں نے عملی طور پر اپنا گیم جاری رکھا اور اب منور فاروقی نے بگ باس 17 کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔

منور کے بگ باس میں آنے سے قبل انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 6.1 ملین تھی جو اس وقت بڑھ کر 11.3 ملین ہوگئی ہے۔ منور فاروقی کو فاتح ہو نے پر ٹرافی کے ساتھ 50 لاکھ روپے اور ایک ہنڈائی کریٹا کار بطور انعام دیا گیا۔ رنر اپ رہے ابھیشیک کو سلمان خان نے مبارکباد دی اور کہا کہ وہ واقعی میں بہت اچھا کھیلے۔

بگ باس کے گھر میں اپنے سفر کے دوران منور فاروقی کو مشہور شخصیات جیسے بادشاہ، اداکارہ جیکلین فرننڈیس، رفتار، ایمی وے بنتائی، گنیش اچاریہ، کرن کندرا، ایم سی اسٹین اور پرنس نرولا کی طرف سے تعاون حاصل ہوا۔

ٹاپ 5 مقابلہ کرنے والوں کو بالی ووڈ کے مشہور ٹریکس میں پرفارم کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ کبھی خوشی کبھی غم کے ٹائٹل ٹریک پر انکیتا نے اپنے شوہر وکی جین کے ساتھ پرفارم کیا۔ ابھیشیک فلم 'کبیر سنگھ' کے 'بیخیالی' پر پرفارم کرتے ہوئے نظر آئے۔ ارون نے اپنے بہترین دوست اور سابق مدِمقابل تہلکہ کے ساتھ ڈانس کیا۔ منارہ نے 'بیشرم رنگ' پر خوب جم کر ڈانس کیا اور منور فاروقی نے 'ٹوئسٹ' پر منارا کے ساتھ نہایت ہی شاندار پرفارمنس دی۔

اس 17ویں سیزن کے گرینڈ فائنل میں اجے دیوگن، آر مادھاون، بھارتی سنگھ، کرشنا ابھیشیک، سدیش لہڑی، اوری، عبدو روزک، سنیل شیٹی، مادھوری دکشت نینے، ارباز خان، سہیل خان جیسی شخصیات کو بھی دیکھا گیا۔ ٹی وی شو 'قیامت سے قیامت تک' کی کاسٹ بھی نظر آئی۔

گرینڈ فائنل میں وکی جین، سونالی بنسل، ثنا رئیس خان، ایشا مالویہ، منسوی ممگئی، نیل اور ایشوریہ بھٹ، رنکو دھون، عائشہ خان، تہلکا، جگنا وورا، نوید سولے اور سمرتھ جوریل جیسے سابق مقابلہ کنندگان نے بھی شرکت کی۔ بگ باس کے اس شاندار گرینڈ فائنل کو جیو سنیما پر دیکھنے والے تین کروڑ سے زیادہ لوگ گواہ رہے۔

بگ باس 17 کے فائنل میں پہنچنے والوں میں انکیتا لوکھنڈے، منور فاروقی، ابھیشیک کمار، ارون مشیٹی اور منارا چوپڑا کے نام شامل تھے۔ یہ تمام مقابلہ کرنے والے شو میں اپنے کھیل اور حکمت عملی کی وجہ سے سرخیوں میں رہے۔ ان پانچوں میں سے فائنل ٹرافی کس کو ملے گی اس پر کافی دنوں سے سسپنس بنا ہوا تھا، جو اب ختم ہو گیا ہے۔ اس سے قبل شو میں ہوئے نوک جھوک کو لے کر ناراض کنٹسٹنٹ ابھیشیک کمار نے کہا تھا کہ اگر وہ شو جیت جاتے ہیں تو وہ سمرتھ کو اپنی پارٹی میں مدعو نہیں کریں گے کیونکہ وہ تھپڑ نہیں کھانا چاہتے۔

جیتنے سے قبل منور فاروقی نے کہا کہ اگر وہ شو جیت جاتے ہیں تو عائشہ کو اپنی جیتنے والی پارٹی میں مدعو نہیں کریں گے۔ انکیتا نے وکی پر تبصرہ کیا جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر شو جیتنے کے بعد انہیں پارٹی کا موقع ملا تو وہ کس کو مدعو نہیں کریں گی۔ انکیتا نے کہا وکی، لیکن بعد میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اس کے بغیر پارٹی نہیں کر سکتی، حالانکہ وکی ایسا کر سکتا ہے۔ تاہم جیسے ہی وکی گھر سے نکلے، شو کے دیگر بیدخل کنٹسٹنٹ کے ساتھ پارٹی کی۔

Last Updated : Jan 29, 2024, 7:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details