ممبئی: بالی ووڈ اداکار سہیل خان کو گزشتہ رات ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا جہاں وہ اپنی افواہ والی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر گئے تھے۔ سہیل نے 2022 میں سیما سچدیو کے ساتھ اپنی 24 سالہ شادی کو ختم کرتے ہوئے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ جس کے بعد ان کی زندگی میں ایک بار پھر محبت داخل ہو گئی اور انہیں گزشتہ رات ایک نئی لڑکی کے ساتھ دیکھا گیا۔جسے مبینہ طور پر سہیل کی گرل فرینڈ کہا جا رہا ہے۔
منگل کو سہیل خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ جس میں وہ باندرہ کے ایک ریسٹورنٹ سے باہر نکل رہے تھے۔ اس وقت جس چیز نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچی وہ ایک نئی لڑکی تھی۔
جو ان کی گاڑی کے اندر بیٹھی تھی۔ دونوں آرام دہ لباس میں نظر آئے۔ سہیل نے گرے ٹی شرٹ اور نیلے رنگ کا ڈینم پہنا تھا جبکہ لڑکی نے بلیک ٹی شرٹ اور سفید پینٹ پہنی ہوئی تھی۔ تاہم یہ لڑکی کون ہے ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔