اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

سدھارتھ ملہوترا کی فلم 'یودھا' کا نیا پوسٹر جاری

Yodha Film poster 'یودھا' ایک طیارہ ہائی جیک کی کہانی پر مبنی فلم ہے۔ فلم میں دکھایا جائے گا کہ طیارہ دہشت گردوں نے ہائی جیک کر لیا ہے، تب آف ڈیوٹی سپاہی (سدھارتھ) مسافروں کو دہشت گردوں سے بچانے کی حکمت عملی تیار کرتا ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 18, 2024, 10:11 PM IST

sidharth-malhotra-film-yodha-poster-released-ahead-of-teaser
سدھارتھ ملہوترا کی فلم 'یودھا' کا نیا پوسٹر جاری

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کی آنے والی فلم 'یودھا' کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ساگر آمبرے اور پشکر اوجھا کی ہدایت کاری میں بننے والی 'یودھا' کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے۔ سدھارتھ ملہوترا نے سوشل میڈیا پر 'یودھا' کا نیا پوسٹر جاری کیا ہے۔ اس پوسٹر میں سدھارتھ اپنے مقصد پر توجہ مرکوز کرتے نظر آرہے ہیں۔ ہاتھ میں بندوق لیے سدھارتھ اپنی نظریں اپنے نشانے پر جمائے ہوئے ہیں۔فلم میں ان کا اوتار بہت ڈیشنگ لگ رہا ہے۔ اسے شیئر کرتے ہوئے سدھارتھ ملہوترا نے کیپشن میں لکھا، فوکس سیٹ، منزل نظر میں!


فلم ''یودھا' ایک طیارہ ہائی جیک کی کہانی پر مبنی پر کہانی ہے۔ فلم میں دکھایا جائے گا کہ طیارہ دہشت گردوں نے ہائی جیک کر لیا ہے۔ تب آف ڈیوٹی سپاہی (سدھارتھ) مسافروں کو دہشت گردوں سے بچانے کی حکمت عملی تیار کرتا ہے۔ فلم ’یودھا‘ میں سدھارتھ ملہوترا، دیشا پٹانی اور راشی کھنہ کے اہم کردار ہیں۔یہ ایک ایکشن فلم ہے، جسے کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس کی ہدایت کاری ساگر آمبرے اور پشکر اوجھا نے کی ہے۔ فلم یودھا اس سال 15 مارچ کو ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں:سدھارتھ ملہوترا کی شفقت دیکھ کیارا نے کہا 'اس شخص کے پاس میرا دل ہے'

دریں اثنا، سدھارتھ کو حال ہی میں ویب سیریز 'انڈین پولیس فورس' میں وویک اوبرائے اور شلپا شیٹی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔روہت شیٹی کے ہدایتکاری میں بنی ویب سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم ویڈیو پر چل رہی ہے۔


(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details