ممبئی: 21 مئی کو آئی پی ایل کا پہلا کوالیفائی میچ کے کے آر اور ایس آر ایچ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی ٹیم کے کے آر کو سپورٹ کرنے پہنچے تھے۔ میچ کے بعد کنگ خان کی طبیعت تھوڑی ناساز ہوگئی اور انہیں احمد آباد کے کے ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
غور طلب ہے کہ کے کے آر نے کل احمد آباد میں کوالیفائی 1 میچ میں کامیابی حاصل کی۔ جس کا جشن منانے کے بعد شاہ رخ خان کو ہیٹ ویو کی وجہ سے ڈی ہائڈریشن کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں احمد آباد کے کے ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کنگ خان کے ساتھ ان کی بیٹی سہانا خان، چھوٹے بیٹے ابرام خان، اننیا پانڈے، شنایا کپور جیسے اسٹار کڈ کو بھی گزشتہ روز انڈین پریمیئر لیگ کا پہلا پلے آف دیکھنے کے لیے میدان میں دیکھا گیا۔