اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

کون ہے وہ پاکستانی اداکارہ جس نے 9 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرلیا تھا؟ - Hafiz E Quran Actress - HAFIZ E QURAN ACTRESS

بالی ووڈ اور لولی ووڈ ( پاکستانی فلم انڈسٹری) میں کئی ایسے اداکار ہیں جو کڑی محنت سے فلمی صنعت میں اپنا ایک مقام بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں ایک پاکستانی اداکارہ ایسی بھی ہیں جو حافظ قرآن ہیں اور خاندان والوں کی مخالفت کے باوجود فلمی دنیا میں اداکاری کر رہی ہیں۔

کون ہے وہ پاکستانی اداکارہ جس نے 9 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرلیا تھا؟
کون ہے وہ پاکستانی اداکارہ جس نے 9 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرلیا تھا؟ (Screen Grab)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2024, 4:57 PM IST

پاکستان: شوبز میں داخل ہونے سے قبل کئی ایسے اداکار ہیں جن کا ماضی اسٹرگل سے بھرا پڑا ہے۔ بالی ووڈ ہو لولی ووڈ یہاں ایسے کئی اداکار مل جائیں گے جو بنا کسی فلمی بیک گراونڈ کے سخت محنت سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بالی ووڈ میں تو ایسی کئی مثالیں ہیں جو دینی گھرانوں اور غریبی سے اٹھ کر بالی ووڈ کے بادشاہ اور شہنشاہ بن گئے۔ لیکن کیا آپ کو یہ جان کر تعجب ہوگا کہ جن مدارس میں شوبز سے دور رہنے کی تعلیم دی جاتی ہے وہاں کی ایک طالبہ نے قرآن حفظ کرنے کے باوجود فلمی دنیا میں انٹری مار لی اور کامیاب بھی ہوئیں۔

اس اداکارہ نے حافظ قرآن ہونے کے باوجود فلم لائن کو اپنا پیشہ کیوں چن لیا؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ایک وائرل ویڈیو میں اس اداکارہ نے خود اس کا جواب دیا ہے۔

9 سال کی عمر میں حفظ مکمل کر لیا:

پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کا آج کل ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جس میں انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ حافظ قرآن ہیں۔ انہوں نے خود انکشاف کیا کہ وہ حافظ قرآن ہیں۔ لائبہ کے مطابق 7 سال کی عمر میں والدین کی خواہش پر انھوں نے حفظ شروع کیا تھا اور 9 سال کی عمر میں مکمل کرلیا۔

لائبہ کے مطابق بچپن میں حفظ کی خواہش اُن کی نہیں تھی بلکہ اُنھوں نے اپنی والدہ کی خواہش پر حفظ شروع کیا اور جب قرآن پاک پڑھنا شروع کیا تو انھیں اس سے دلچسپی پیدا ہو گئی۔ لائبہ کے مطابق ان کی یادداشت بہت اچھی ہے لہٰذا انھوں نے دو سال کے دوران ہی حفظ مکمل کرلیا۔

لائبہ خان نے مزید کہا کہ، حفظ کے بعد انھوں نے اپنی پڑھائی کا دوبارہ آغاز کیا اور دو سال حفظ میں لگانے کی وجہ سے انھیں دو سال پیچھے کلاس ششم میں ایڈمیشن ملا اور انھوں نے میٹرک مکمل کی۔

شوبز میں انٹری اتفاق تھا:

لائبہ بتاتی ہیں کہ میٹرک کے بعد وہ اپنی والدہ کے ساتھ چھوٹی بہن اور اداکارہ ایمان کے ڈرامہ سیٹ پر چلی گئی تھی، اسی سیٹ پر کاسٹنگ ہیڈ انھیں اداکاری کا آفر دیا تھا۔ ان کے مطابق پہلے انھوں نے منع کر دیا لیکن بعد میں آفر قبول کر لیا۔ لائبہ بتاتی ہیں کہ شوبز میں رہتے ہوئے انھوں نے بارہویں جماعت میں کامیابی حاصل کر لی۔

لائبہ کے شوبز میں انٹری کی خاندان میں مخالفت ہوئی:

لائبہ خان کے مطابق اُن کی شوبز میں انٹری سے اُن کے والد خفا تھے۔ والد کا ماننا تھا کہ چونکہ لائبہ حافظ قرآن ہیں، اس لیے انھیں شوبز سے دور رہنا چاہیے۔ یہی وجہ تھی کہ لائبہ کے والد کو ڈراموں میں آنا پسند نہیں تھا، والد اُن سے بات نہیں کرتے تھے اور ناراض رہتے تھے۔ لائبہ کہتی ہیں، بابا کا کہنا تھا کہ میں نے چونکہ حفظ کیا ہے اس لیے مجھے شوبز میں نہیں آنا چاہیے۔ لائبہ کے مطابق، اُن کے دادا کو بھی اداکاری کا پیشہ ناپسند تھا لیکن اُن کی والدہ نے سب کا رویہ تبدیل کرنے میں اُن کی مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details