اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

نیٹ فلکس کی ویب سیریز 'دی کندھار ہائی جیک: IC 814' پر پابندی لگانے کا مطالبہ - The Kandahar Hijack - THE KANDAHAR HIJACK

وجے ورما کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز پر لوگوں نے اعتراز کیا، جس پر حکومت نے نیٹ فلکس کے کنٹنٹ سربراہ کو پیر کو دہلی بلایا۔ درحقیقت کچھ نیٹیزنز ہائی جیکروں کے ناموں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر سوشل میڈیا پر سیریز کی تنقید کر رہے ہیں۔

The Kandahar Hijack
نیٹ فلکس کی ویب سیریز دی کندھار ہائی جیک (Photo: Series Poster)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 3, 2024, 8:35 AM IST

ممبئی: یہ ویب سیریز 1999 میں انڈین ایئر لائنز کی پرواز IC 814 کے ہائی جیک کے واقعے پر روشنی ڈالتا ہے۔ اس میں اغوا کاروں کے نام ہندو رکھنے پر سوشل میڈیا پر نیٹیزین کافی احتجاج کر رہے ہیں۔ گوگل پر ہائی جیکروں کے نام سرچ کرتے ہوئے کئی لوگوں نے اسکرین شاٹ شیئر کیا اور بتایا کہ ان کے اصل نام کیا ہیں۔

نیٹ فلکس کنٹنٹ ہیڈ کو سمن بھیج دیا گیا:

اس سیریز میں اغوا کاروں کو چیف، ڈاکٹر، برگر، بھولا اور شنکر کے کوڈ ناموں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ جس میں بھولا اور شنکر کے ناموں کو لے کر تنازع کھڑا ہو گیا۔ کچھ لوگوں نے فلم سازوں پر جان بوجھ کر ہندو ناموں کا انتخاب کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حقائق کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا اور مذہبی کشیدگی پیدا کی گئی۔

اس تنازعہ نے آن لائن گرما گرم بحث چھیڑ دی ہے، جس میں ناقدین نے ڈائریکٹر انوبھو سنہا کو مبینہ طور پر حقائق کو غلط انداز میں پیش کرنے پر نشانہ بنایا ہے۔ اس کی وجہ سے 'IC 814' ویب سیریز کے مواد کے تنازعہ پر وزارت اطلاعات و نشریات نے نیٹ فلکس کے مواد کے سربراہ کو دہلی طلب کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ویب سیریز دی کندھار ہائی جیک IC 814 دسمبر 1999 کو انڈین ایئر لائن کے طیارے کے ہائی جیک ہونے کے واقعے پر مبنی ہے۔ اس طیارے میں 154 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔ یہ طیارہ کٹھمنڈو سے دہلی آنا تھا لیکن جیسے ہی طیارے نے ٹیک آف کیا، اسے 40 منٹ کے اندر ہائی جیک کر لیا گیا۔ ہائی جیکنگ کو انجام دینے والوں کا تعلق تنظیم المجاہدین سے تھا۔ اس طیارے کا رخ افغانستان میں کندھار کی طرف موڑ دیا گیا تھا جو اس وقت طالبان کے کنٹرول میں تھا۔

غور طلب ہے کہ یہ سیریز صحافی سنجے چودھری اور جہاز کے کپتان دیوی شرن کی لکھی کتاب 'فلائٹ ان فیئر: دی کیپٹن اسٹوری' پر مبنی ہے۔ سیریز میں وجے ورما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ نصیر الدین شاہ، پنکج کپور، منوج پاہوا، دیا مرزا، انوپم ترپاٹھی، پترلیکھا جیسے اداکار ہیں۔

یہ ویب سیریز 29 اگست کو نیٹ فلکس پر جاری کیا گیا تھا۔ ناظرین اور ناقدین نے اداکاروں کی اداکاری کو خوب سراہا لیکن سیریز میں حقائق سے چھیڑ چھاڑ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ بائیکاٹ IC 814 ٹرینڈ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سنسر بورڈ سے سرٹیفکیٹ ملنے سے پہلے ہی 'ایمرجنسی' بلیک آؤٹ ہو گئی: کنگنا رناوت

فلم 'ایمرجنسی' پر کنگنا رناوت کو سرقلم کرنے والی دھمکی کا ویڈیو وائرل، اداکارہ نے کیا یہ ایکشن

ABOUT THE AUTHOR

...view details