ممبئی: ٹی وی کے مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس 17 کے فاتح اور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔ منور گزشتہ کچھ دنوں سے معروف ٹی وی اداکارہ حنا خان کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ آج 17 فروری کو یہ سچ ثابت ہو گیا ہے کہ منور اور حنا ایک میوزک ویڈیو میں ساتھ نظر آئیں گے۔
غور طلب ہو کہ منور اور حنا اسٹارر محبت اور رومانوی گانا 'ہلکی ہلکی سی' کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کے ٹیزر کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔ یہی نہیں گانا ہلکی ہلکی سی کے اس جوڑی کا پہلا پوسٹر بھی سامنے آیا ہے، جس میں منور اور حنا کی شاندار کیمسٹری دیکھی جا سکتی ہے۔
ٹیزر کب ریلیز ہوگا؟