اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

منور فاروقی نے اہلیہ اور بچوں کے ساتھ راموجی فلم سٹی میں سیر و تفریح کی - Munawar Faruqui spotted with Family - MUNAWAR FARUQUI SPOTTED WITH FAMILY

بگ باس کے فاتح منور فاروقی کی ویب سیریز 'فرسٹ کاپی' کی شوٹنگ راموجی فلم سٹی حیدرآباد میں پچھلے ایک مہینے سے جاری ہے۔ اس دوران منور فاروقی کی اہلیہ مہجبین اپنے بچوں کے ساتھ حیدرآباد پہنچی۔ جہاں پوری فیملی شہر حیدرآباد کے مشہور مقامات کی سیر کر رہی ہے۔

Munawar Faruqui spotted with Family
منور فاروقی فیملی کے ساتھ دیکھے گئے (Photo: MEHZABEEN COATWALA Instagram)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2024, 2:04 PM IST

حیدرآباد:اداکار اور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں اپنی آنے والی ویب سیریز فرسٹ کاپی کی شوٹنگ شروع کی تھی، جسے ایک مہینہ مکمل ہوچکا ہے۔ اپنے مزاحیہ کامیڈی اور ذہانت کے لیے مشہور، منور فاروقی شہر حیدرآباد میں اپنے قیام کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہے ہیں۔

حال ہی میں منور فاروقی کی اہلیہ مہجبین کوٹ والا، اپنے بچوں میکائیل اور سمیرا کے ساتھ حیدرآباد پہنچی۔ جہاں منور فاروقی کی پوری فیملی شہر حیدرآباد کے مشہور مقامات کی شناخت کر اپنا زیادہ سے زیادہ وقت ایک ساتھ سیر و تفریح کے لیے گزار رہا ہے۔

منور فاروقی فیملی کے ساتھ دیکھے گئے (Photo: Munawar Faruqui Instagram)

غور طلب ہے کہ مہجبین نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی حیدرآباد کی چھٹیوں کی کئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ان کی اس پوسٹس میں پوری فیملی کو راموجی فلم سٹی کے مشہور و معروف باہوبلی سیٹس سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو سیاحوں کے لیے ایک مقبول مقام ہے۔

قابل ذکر ہے کہ منور فاروقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے اسٹوری پر اپنے فیملی کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کی، جہاں وہ ایک ساتھ یو این او کا گیم کھیلتے نظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

منور فاروقی کی اہلیہ (Photo: MEHZABEEN COATWALA Instagram)

واضح رہے کہ اپنی عوامی پروفائلز کے باوجود منور اور مہجبین نے اپنے تعلقات کو زیادہ تر نجی رکھا ہے۔ منور اور مہجبین نے مئی 2024 میں ممبئی کے آئی ٹی سی گرینڈ سینٹرل ہوٹل میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اس تقریب کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ منور فاروقی کی شادی پہلے جیسمین سے ہوئی تھی، جس سے ان کا چھ سالہ بیٹا میکائیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

منور فاروقی بیوی کی سالگرہ منانے کے بعد شوٹنگ کے لیے حیدرآباد واپس لوٹے

کولکاتا ڈاکٹر ریپ قتل معاملہ: منور فاروقی نے شیئر کی ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والی نظم، 'مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details