اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

کاغذ 2 کا پہلا پوسٹر ریلیز

Kaagaz 2 First poster released بالی ووڈ ادکار انوپم کھیر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر 'کاغذ 2' کا پہلا پوسٹر جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انوپم کھیر نے اپنے دوست آنجہانی اداکار ستیش کوشک کے لیے ایک جذباتی پوسٹ بھی لکھی۔

By UNI (United News of India)

Published : Feb 9, 2024, 9:49 PM IST

Kaagaz 2 First poster released ,Anupam Kher unveils new poster
کاغذ 2 کا پہلا پوسٹر ریلیز

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے فلم کاغذ 2 کا پہلا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
آنجہانی اداکار ستیش کوشک کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'کاغذ' سال 2021 میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی 5 پر ریلیز ہوئی تھی۔پنکج ترپاٹھی اس فلم میں اہم کردار میں نظر آئے تھے۔

انوپم کھیر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر 'کاغذ 2' کا پہلا پوسٹر جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انوپم کھیر نے اپنے دوست آنجہانی اداکار ستیش کوشک کے لیے ایک جذباتی پوسٹ بھی لکھی۔


انوپم کھیر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر 'کاغذ 2' کے پہلے پوسٹر کی جھلک دکھائی۔ انوپم کھیر نے کیپشن میں لکھا، سب سے پیارے ستیش کوشک۔ آپ کے جنونی پروجیکٹ کا ٹریلر اور بدقسمتی سے آخری پروجیکٹ 'کاغذ 2' کل ریلیز ہو رہا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اس فلم کو بنانے کے لیے آپ نے کتنی محنت کی ہے، لیکن اب ہم سب اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس فلم کی چمک دنیا تک پہنچے۔ آپ کو ہمیشہ پیار۔ سچی مثالوں پر مبنی اور پیارے ستیش کوشک جی کی محبت بھری یاد میں ایک فلم، یکم مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔


'کاغذ 2' میں انوپم کھیر، ستیش کوشک، درشن کمار، نینا گپتا، اسمرتی کالرا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details