ممبئی: پاپ گلوکار جسٹن بیبر اب باپ بننے جا رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاپ گلوکار باپ بننے کی خوشی سے لطف اندوز ہوں گے۔ گلوکار نے اپنی اہلیہ ہیلی بیبر کے ساتھ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔ جسٹن بیبر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں گلوکار اپنی اہلیہ کے ساتھ فوٹو شوٹ کرواتے نظر آرہے ہیں۔ دریں اثنا اس ویڈیو میں ہیلی اپنا بے بی بم دکھا رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جسٹن اور ہیلی کے درمیان محبت کے خوبصورت لمحات کئی تصاویر میں نظر آ رہے ہیں۔ دوسری جانب جسٹن بیبر کی سابق گرل فرینڈ سیلینا گومز نے اپنی منگنی کی انگوٹھی کو فلاؤنٹ کردیا ہے۔ اب دونوں اسٹارز کو مداحوں کی جانب سے ڈھیروں مبارکبادیں مل رہی ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں جسٹن بیبر شادی کے 6 سال بعد باپ بننے جا رہے ہیں۔ جسٹن نے 2018 میں ہیلی سے شادی کی تھی اور اب یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کے استقبال کی تیاری کر رہا ہے۔ جسٹن نے 9 مئی کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اور تصاویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی۔ ان تصویروں میں جسٹن نے سیاہ لباس پہنا ہوا ہے اور ہیلی نے سفید نیٹ لباس پہنا ہوا ہے اور اپنے بیبی بمپ کو فلاؤنٹ کر رہی ہے۔