حیدرآباد: انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) ایوارڈز 2024 کا دوسرا دن ابوظہبی میں منعقد ہوا، جس میں ستاروں نے اپنی گلیمرس کا جلوہ دکھایا۔ اس پروگرام میں بالی ووڈ کی بڑی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔ آئیفا 2024 میں ہندوستانی سنیما کے بہترین اداکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا ہے، جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، رانی مکھرجی، رنبیر کپور کی فلم، ہیما مالنی، انیل کپور جیسی کئی بڑی شخصیات کے نام شامل ہیں۔
فاتحین کے اعلان کے ساتھ ہی ستاروں کا جوش و خروش عروج پر تھا۔ آئیفا 2024 میں، شاہ رخ خان نے 'جوان' میں اپنی زبردست اداکاری کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا، جبکہ بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ رانی مکھرجی نے 'مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے' میں ماں کے شاندار کردار کے لیے بہترین اداکارہ (خواتین) کا اعزاز حاصل کیا۔ ساتھ ہی رنبیر کپور کی فلم 'اینیمل' نے کئی ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ آئیفا 2024 میں مقبول زمرہ کے فاتحین کی مکمل فہرست ذیل میں دی گئی ہے....
آئیفا 2024 فاتحین کی مکمل فہرست...
بہترین فلم- سندیپ ریڈی وانگا، اینیمل
بہترین اداکار(مرد)- شاہ رخ خان، جوان
بہترین اداکارہ(خاتون)- رانی مکھرجی، مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے
بہترین ہدایت کار ودھو ونود چوپڑا، 12ویں فیل
بہترین معاون اداکار (مرد)- انیل کپور، اینیمل
بہترین معاون اداکارہ(خاتون)- شبانہ اعظمی، راکی اور رانی کی پریم کہانی
منفی کردار- بوبی دیول، اینیمل
بہترین کہانی– راکی اور رانی کی پریم کہانی
بہترین کہانی (ٹرانسفارمڈ)- 12ویں فیل