اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

اداکارہ حنا خان نے عمرہ کی تصاویر شیئر کیں - Hina Khan - HINA KHAN

اداکارہ حنا خان ان دنوں مکہ مکرمہ عمرہ کے لیے گئی ہیں، جہاں سے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

اداکارہ حنا خان نے عمرہ کی تصاویر شیئر کیں
اداکارہ حنا خان نے عمرہ کی تصاویر شیئر کیں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 4:56 PM IST

ممبئی: حنا خان اکثر اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جو مکہ مکرمہ عمرہ کرنے کے دوران کی ہیں۔ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایک خوبصورت کیپشن لکھ کر شکریہ بھی ادا کیا۔

غور طلب ہو کہ حنا خان نے سوشل میڈیا پر مکہ مکرمہ کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن لکھا کہ 'جب اللہ چاہے... تو تقدیر ملتی ہے اور خواب حقیقت میں بدل جاتے ہیں۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ سال کی سب سے بڑی رات شب قدر کی رات میں عمرہ کر سکوں گی۔ سوچا نہ تھا کہ میں رمضان المبارک کا الوداع جمعہ اللہ کے گھر میں مناؤں گی۔ میں نے اس کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی، یہ خود ہی ہوا، اللہ کی قسم، میں نے ایسا کچھ نہیں سوچا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں رمضان میں سفر کرنے کا ارادہ کر رہی تھی، لیکن رمضان کے آخری 10 دنوں میں یقینی طور پر نہیں، کیونکہ بہت بھیڑ ہوتی ہے۔ میں اپنی والدہ کو یہاں لانے کے بارے میں بھی الجھن میں تھی کیونکہ سب نے ہمیں بتایا کہ بہت بھیڑ ہوتی ہے۔ ان کے لئے مشکل ہوگی لیکن میرا یقین ہے کہ جب اللہ حکم دیتا ہے تو چیزیں ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے کسی کی دعائیں کام آئیں ہوں۔ دعائیں اس طرح کام کرتی ہیں جس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔ میں انتہائی شکر گزار ہوں کہ اللہ نے مجھے رمضان کے آخری 10 دنوں میں اپنے گھر بلایا۔ میں اپنے آنسو نہیں روک سکتی۔ اللہ تیرا شکر ہے…

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details