اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

سلمان خان کو مل رہی دھمکیوں پر سلیم خان نے کہا، 'اس نے آج تک ایک کاکروچ نہیں مارا' - SALMAN KHAN

سلمان خان کے والد نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کے بیٹے سلمان خان بار بار معافی نہیں مانگیں گے۔

SALMAN KHAN
سلمان خان کو مل رہی دھمکیوں پر سلیم خان نے کہا، 'اس نے آج تک ایک کاکروچ نہیں مارا' (Photo: IANS)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2024, 12:59 PM IST

ممبئی: سلمان خان، بلیک ہرن اور لارنس بشنوئی کا معاملہ دن بہ دن گرم ہوتا جا رہا ہے۔ سلمان خان کو کالے ہرن کے قتل کے معاملے میں لارنس بشنوئی گینگس کی جانب سے مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اب سلمان خان کے والد سلیم خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کا بیٹا معافی نہیں مانگے گا۔

غور طلب ہے کہ سلیم خان نے یہ بات ایسے وقت میں کہی جب گزشتہ روز سلمان خان کو ایک نئی دھمکی ملی تھی۔ نئی دھمکی میں لارنس بشنوئی سے صلح کرنے کے لیے سلمان خان سے 5 کروڑ روپے مانگے گئے۔

میرے بیٹے نے کسی کو نہیں مارا، سلیم خان

سلیم خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں واضح طور پر کہا ہے کہ ان کے بیٹے نے کوئی جرم نہیں کیا اور وہ معافی نہیں مانگیں گے۔ سلیم خان نے کہا کہ میرے بیٹے نے کبھی کسی جانور کا شکار نہیں کیا، سلمان خان نے آج تک کبھی کاکروچ نہیں مارا، ہم تشدد پر یقین نہیں رکھتے، لوگ جانتے ہیں کہ ہم زمین سے جڑے لوگ ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ آپ ہمیشہ زمین کی طرف دیکھ کر چلتے ہیں، میں ان سےکہتا ہوں کہ میں نہیں چاہتا کہ ہمارے پاؤں سے ایک کیڑا بھی مر جائے، میں انہیں بھی بچاتا رہتا ہوں، بینگ ہیومن بہت سے لوگوں کی مدد کر رہا ہے، کووڈ کے دنوں میں لمبی قطاریں لگی تھیں، اگر کسی کو سرجری کی ضرورت ہوتی تو بہت سے لوگ مدد کے لیے آتے ہر روز چار سو سے زائد لوگ مدد کے لیے آتے تھے۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ راجستھان کے جودھ پور میں 1998 میں فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان پر کالے ہرن کا شکار کرنے کا الزام لگا تھا، جسے بشنوئی برادری میں دیوتا کی طرح پوجا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لارنس بشنوئی سلمان خان سے دشمنی ختم کرنے کے لیے تیار، 5 کروڑ روپے تاوان کا کیا مطالبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details