ممبئی:گوہر خان اور زید دربار ان دنوں عمرہ کیلئے گئے ہوئے ہیں۔ اسی دوران اپنے بیٹے زیحان کا چہرہ ظاہر کیا۔ جوڑے نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ مداحوں کے ساتھ ساتھ کئی مشہور شخصیات نے بھی ان کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
گوہر اور زید نے مئی 2023 میں اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا تھا۔لیکن اب تک انہوں نے اس کا چہرہ سب سے چھپا رکھا تھا۔ لیکن آخر کار انہوں نے اپنے ننھے شہزادے کا چہرہ ظاہر کر دیا ہے۔پوسٹ میں ایک تصویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'چھوٹے شہزادے کا اللہ کے گھر سے دنیا کو پہلا سلام۔مزید دعا کی کہ اللہ اس سے خوش رہے اور اس سے خدا راضی ہو۔
اپنے بیٹے کی پیدائش کے ایک ماہ بعد گوہر اور زید نے اپنے بیٹے کا نام زیحان رکھاتھا ۔ ایک پوسٹ میں دونوں نے اپنے مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا۔