ممبئی: بالی ووڈ اداکار فردین خان کی آنے والی ویب سیریز ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار سے ان کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔
سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار میں منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، شرمین سہگل، ریچا چڈھا اور سنجیدہ شیخ شامل ہیں۔ ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار میں فردین خان بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ فردین خان طویل عرصے بعد بطور اداکار واپسی کر رہے ہیں۔ ویب سیریز ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار سے فردین خان کا پہلا لک ریلیز ہوگیا ہے۔
غور طلب ہو کہ فردین خان ہیرامنڈی دی ڈائمنڈ بازار میں ولی محمد کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فردین خان کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے نیٹ فلکس انڈیا نے کیپشن میں لکھا کہ محبت اور فرض کے بھنور میں پھنسے ولی محمد اپنی شاہی ذمہ داریوں کے ساتھ اپنے دل کی خواہش کو سمیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔