ممبئی: پاکستانی اداکار فواد خان کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ اداکار جلد ہی بالی ووڈ میں واپسی کر رہے ہیں۔ فواد رومانوی کامیڈی فلم 'عبیر گلال' میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ اس فلم میں فواد پہلی بار وانی کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فواد 2016 کے اڑی حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد سے تقریباً 8 سال سے بھارتی سینما سے دور تھے۔ اب وہ اس فلم سے واپسی کررہے ہیں جس کی شوٹنگ 29 ستمبر سے شروع ہوگی۔
شائقین پرجوش:
فلم سازوں کو امید ہے کہ ناظرین فواد کی بالی ووڈ میں واپسی کا پرتپاک استقبال کریں گے۔ ان کے مطابق فواد اپنے اب تک کے بہترین کردار میں نظر آئیں گے۔ فواد اور وانی کے درمیان آن اسکرین کیمسٹری کے حوالے سے بھی کافی توقعات وابستہ ہیں۔ شوٹنگ برطانیہ میں اکتوبر اور نومبر کے دوران ہو گی۔ ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ ایک موسیقار پہلے ہی اس فلم کے لیے چھ اصلی ٹریک ترتیب دے چکے ہیں۔
عبیر گلال ایک رومانوی کامیڈی فلم: