اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

فواد خان اور صنم سعید بارہ سال بعد اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے - Fawad Khan and Sanam Saeed - FAWAD KHAN AND SANAM SAEED

فواد خان اور صنم سعید 12 سال بعد ایک بار پھر اسکرین پر ایک ساتھ نطر آئیں گے، جب سے ان کے اپکمنگ سیریز کا اعلان کیا گیا ہے تب سے مداحوں میں ایک الگ طرح کی خوشی دیکھی جارہی ہے۔

Fawad Khan and Sanam Saeed
فواد خان اور صنم سعید (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 1:54 PM IST

اسلام آباد: پاکستانی سیریز اور ڈرامے بھارتی ناظرین کے درمیان کافی مقبول ہے، بھارتی ناظرین ٹرینڈنگ شوز کی ہر نئی قسط کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران متعدد پاکستانی ڈراموں نے نہ صرف پاکستان میں ناظرین کو مسحور کیا ہے بلکہ بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک میں بھی خوب ہٹ ہوئی ہیں۔

غور طلب ہے کہ اس سال سب سے زیادہ جس پاکستانی سیریز کا بے صبری سے ناظرین کو انتظار ہے، وہ بلاشبہ فواد خان اور صنم سعید کی 'برزخ' ہے۔ برزخ کا اتنا چرچا کیوں ہے؟ دراصل فواد خان اور صنم سعید اپنے ہٹ پاکستانی ڈرامہ 'زندگی گلزار ہے' کے بعد اسکرین پر دوبارہ برزخ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ شیلجا کیجریوال اور وقاص حسن کی طرف سے تیار کردہ 'برزخ' 19 جولائی سے زی5 پر نشر ہونا شروع ہو گیا ہے۔ مزید یہ زندگی کے یوٹیوب چینل (پریمیم) پر بھی نشر ہوگا۔

برزخ ہر منگل اور جمعہ کو رات 8 بجے ان پلیٹ فارمز پر نشر ہوگا۔ فواد خان اور صنم سعید کا یہ سیریز مرکزی جوڑے شہریار اور شیرزادے کے ارد گرد گھومتا ہے۔ ان کے ساتھ سلمان شاہد جعفر خانزادہ کے طور پر شامل ہیں، ساتھ ہی ایک شاندار معاون کاسٹ جس میں ایمان سلیمان، خوشحال خان، فائزہ گیلانی اور محمد شاہ شامل ہیں۔

عاصم عباسی کی ہدایت کاری میں بننے والی سیریز ’برزخ‘ پاکستان کی خوبصورت وادی ہنزہ میں بنائی گئی ہے۔ چھ قسطوں کی سیریز میں منٹل ہیلتھ، بعد از پیدائش ڈپریشن، نسلی صدمے اور صنفی شمولیت جیسے اہم مسائل پر توجہ دی گئی ہے۔شائقین فواد خان اور صنم سعید کو 12 سال بعد ایک بار پھر اسکرین پر ایک ساتھ دیکھ کر بہت پرجوش ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details