حیدرآباد:میگا اسٹار امیتابھ بچن کی نواسی نویہ نویلی نندا حال ہی میں اس وقت سرخیوں میں آگئیں جب انہیں آئی آئی ایم میں داخلہ ملا۔ نویہ نے آئی آئی ایم کے باہر سے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اور اس کے بعد وہ کافی ٹرول ہونے لگی تھیں۔ یہاں تک کہ نویہ پر پیسے دے کر یہاں داخلہ لینے کا الزام بھی لگا۔ آئی آئی ایم میں داخلے پر ہونے والی ٹرولنگ پر اب نویہ نویلی نے اپنا ردعمل دیا ہے۔ نویہ نے میڈیا سے بات چیت میں اس بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
اس ٹرولنگ پر نویہ نے سب سے پہلے سوشل میڈیا کے پھیلاؤ کی تعریف کی۔ نویہ نے کہا کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جس سے آگے کچھ نہیں ہے۔ ساتھ ہی نویہ نے مزید کہا کہ میں آئی آئی ایم میں پڑھ رہی ہوں، مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے اور میں یہاں کی تعلیم سے خوش ہوں۔
ٹرولنگ پر ناویا نے کیا کہا؟