ممبئی:سپر اسٹار اکشے کمار نے حاجی علی درگاہ کی تزئین و آرائش کے منصوبے کے لیے 1.21 کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔ یہ بات مزار کے ٹرسٹ کے ایک اہلکار نے جمعرات کو بتائی۔ حاجی علی درگاہ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں پراجیکٹ کے لیے اداکار کے عطیہ کی خبر شیئر کی۔
کھنڈوانی نے اکشے کمار کے مزار کے دورے کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی، جہاں انہوں نے دعا کی اور نذرانہ بھی پیش کیا۔ انھوں نے لکھا کہ، "بالی ووڈ کے سپر اسٹار پدماشری اکشے کمار نے حاجی علی درگاہ کی تزئین و آرائش کے کام کے لیے ایک کروڑ اکیس لاکھ روپے عطیہ دیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ، اداکار نے درگاہ کی تزئین و آرائش کے اخراجات کے ایک حصے کی فراخدلی سے ذمہ داری لی۔ مخیر حضرات کا استقبال کرنے والی ٹیم۔ ان کے مرحوم والدین اور پوری قوم کے لیے دعا کی گئی،"