اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

طلاق کی خبروں کے درمیان ایک ساتھ نظر آئے ایشوریا اور ابھیشیک - AISHWARYA ABHISHEK BACHCHAN

طلاق کی افواہوں کے درمیان، ایشوریا رائےابھیشیک بچن ایک ساتھ دیکھے گئے۔دونوں نے اپنی بیٹی آرادھیا کے اسکول کی تقریب میں شرکت کی۔ ویڈیو دیکھیں۔۔۔

طلاق کی خبروں کے درمیان ایشوریا اور ابھیشیک کو ایک ساتھ دیکھا گیا
طلاق کی خبروں کے درمیان ایشوریا اور ابھیشیک کو ایک ساتھ دیکھا گیا (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2024, 12:11 PM IST

حیدرآباد: دھیرو بھائی امبانی اسکول میں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس اسکول میں بی ٹاؤن (بالی ووڈ ہستیوں) کے کئی اسٹار بچے پڑھتے ہیں۔ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیا بھی اس میں پڑھتی ہیں۔ اس فنکشن میں امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریا رائے کے ساتھ آرادھیا کی پرفارمنس دیکھنے پہنچے۔ ایشوریا اور ابھیشیک نے ایک بار پھر اس فنکشن میں اکٹھے ہو کر طلاق کی افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔ اس دوران کئی لمحوں میں ابھیشیک بچن کے میٹھے اشارے دیکھنے کو ملے۔

بچن خاندان کی، اسکول کے سالانہ تقریب میں شرکت کی کئی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اس جوڑے کو بلیک لِک میں دیکھا گیا۔ ایشوریہ نے اپنے سیاہ سوٹ کو رنگین پھولوں والے ڈوپٹے کے ساتھ جوڑا۔ اداکارہ کھلے بالوں اور سرخ ہونٹوں کے ساتھ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ وہیں، ابھیشیک بچن بلیک ہوڈی اور ٹراؤزر میں نظر آئے۔ جب کہ بگ بی گرے بلیزر اور بلیک پینٹ میں ڈیشنگ لگ رہے تھے۔

ااس کے علاوہ ایشوریا کے لیے ابھیشیک کی جانب سے ایک اور اچھا اشارہ دیکھا گیا۔ جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اسکول کے اندر داخل ہو رہے تھے تو ابھیشیک نے اپنے والد اور بیوی کو آگے رکھا اور ان دونوں کی حفاظت کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے اندر سے بچن خاندان کی کئی تصاویر نے بھی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں بگ بی، ابھیشیک اور ایشوریہ آرادھیا کو خوش کرتے ہوئے کیمرے میں قید ہو گئے۔ ایشوریا نے آرادھیا کی پرفارمنس کو بھی اپنے کیمرے میں قید کیا۔

مزید پڑھیں:کیرتی سریش شادی کے بعد پہلی بار نظر آئیں، اداکارہ کو 'بےبی جان' کے پروموشن میں سرخ لباس میں دیکھا گیا

گزشتہ چند ماہ سے ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ تاہم حال ہی میں دونوں کو کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ انہیں اس ماہ کے شروع میں ستاروں سے سجی شادی کی پارٹی میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دونوں کو آرادھیا کی سالگرہ پر دیکھا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details