اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کا چہرہ سامنے آگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا - SAIF ALI KHAN ATTACK ACCUSED

سیف علی خان کے گھر میں گھس کر حملہ کرنے والے شخص کا چہرہ سامنے آگیا ہے۔

سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کا چہرہ سامنے آگیا، سی سی وی فوٹیج میں ملزم کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا
سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کا چہرہ سامنے آگیا، سی سی وی فوٹیج میں ملزم کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا (ANI/IANS)

By ETV Bharat Entertainment Team

Published : Jan 17, 2025, 11:23 AM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے ممبئی کے گھر میں چوری کی نیت سے گھسنے اور اداکار پر حملہ کرنے والے ملزم کا چہرہ بالآخر سامنے آگیا۔ تفتیش کے دوران پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیا جس میں انہوں نے اس شخص کی شناخت چور کے طور پر کی۔ پولیس کو حاصل ہونے والی فوٹیج میں چور سیڑھیاں اترتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ پولیس اب اسے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کی چھان بین کی۔

پولیس کو حاصل سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ صاف نظر آرہا ہے اور اب یہ تصویر سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ جمعرات کی صبح 2:33 بجے اسے عمارت کی سیڑھیاں اترتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ملزم اپنی شکل سے کم عمر لگتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم عمارت کی سیڑھیاں اترتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ پولیس اس کی شناخت اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ملزم مفرور ہے۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آور چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا تھا۔ وہ فائر ایگزٹ سیڑھیوں سے گھر میں داخل ہوا۔ فی الحال ملزم مفرور ہے۔ تاہم پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی ہے اور جلد ہی ملزم پولیس کی گرفت میں ہوگا۔

پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ممبئی پولیس کا کہنا تھا کہ سیف علی خان کے گھر میں کام کرنے والے ہر شخص سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ کچھ ثبوت مل سکیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ رات ایک چور سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوا اور ان پر چاقو سے حملہ کیا، جس سے اداکار کے جسم پر 6 مقامات پر زخم آئے۔ جس کے بعد انہیں علاج کے لیے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ اداکار کی ٹیم نے کہا کہ وہ اب خطرے سے باہر ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس کے ساتھ ان کی سرجری بھی کامیاب رہی ہے۔

سیف علی خان کے گھر میں پیش آنے والے اس واقعے نے فلم انڈسٹری کو چونکا دیا ہے کیونکہ باندرہ جیسے پوش علاقے میں اس طرح کا واقعہ پیش آنا کافی حیران کن ہے۔ جس کی وجہ سے بالی ووڈ سے لے کر ساؤتھ تک کے ستاروں نے سیف کے ساتھ ہونے والے حادثے پر تشویش کا اظہار کیا اور کچھ ستاروں نے امن و امان پر سوالات اٹھائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details