ممبئی: اکشے کمار آج 9 ستمبر کو اپنی 57 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ان کے مداح اور کئی مشہور شخصیات اکشے کمار کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دینے میں مصروف ہیں۔ یہاں اکشے کمار نے بھی اپنی سالگرہ پر اپنے مداحوں کو سنہری تحفہ دیا ہے۔ اکشے کمار نے آج 9 ستمبر کو اپنی نئی ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم بھوت بنگلہ کا ایک مضحکہ خیز پوسٹر بھی سامنے آیا ہے۔ بھوت بنگلے کو پریہ درشن بنانے جا رہے ہیں۔ اس جوڑی نے اس سے قبل فلم بھول بھولیا میں بھی ایک ساتھ دھوم مچائی تھی۔
’بھول بھولیا‘ کے ہدایت کار ’بھوت بنگلہ‘ لے کر آئے
فلم بھوت بنگلہ سے اکشے کمار کی پہلی جھلک بہت دلچسپ ہے۔ اس میں اکشے کمار کے کندھے پر ایک کالی بلی بیٹھی ہے اور اکشے کمار پیالے میں پڑے دودھ کیلئے للچتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ اپنی سالگرہ پر فلم 'بھوت بنگلہ' کا اعلان کرتے ہوئے اکشے کمار نے لکھا ہے، میری سالگرہ پر آپ کی محبت کا شکریہ، 14 سال بعد پریہ درشن کے ساتھ دوبارہ کام کر رہا ہوں۔ یہ خواب طویل عرصے کے بعد پورا ہوا ہے، میں آپ لوگوں کے ساتھ اس سفر کو شیئر کرنے سے خود کو نہیں روک سکا۔ جادو کے لیے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔