ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی آنے والی ملٹی اسٹارر فلم میں آفتاب شیودسانی کی انٹری ہوگئی ہے۔ فلم ویلکم اور ویلکم 2 کی کامیابی کے بعد جب احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'ویلکم ٹو دی جنگل' کا ٹائٹل ٹریک ویڈیو شیئر کیا گیا تھا۔
تو اس میں اکشے کمار، تشار کپور، شریاس تلپڑے، سنجے دت، سنیل شیٹی، دیشا پٹانی، روینہ ٹنڈن، لارا دتہ، جیکلین فرنانڈس، پریش راول، ارشد وارثی، جانی لیور، کرشنا ابھیشیک اور راجپال یادو سمیت کئی ستارے نظر آئے تھے۔
فلم ویلکم ٹو دی جنگل میں اب آفتاب شیودسانی کی انٹری ہوگئی ہے۔ آفتاب شیودسانی نے خود سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں اطلاع دی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اکشے کمار کے ساتھ دو تصاویر شیئر کی۔ پہلی تصویر 16 سال پرانی ہے اور دوسری نئی ہے۔