اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

فیکٹ چیک: ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے سے لے رہے ہیں طلاق، یہاں جانیں وائرل ویڈیو کی پوری حقیقت - Abhishek and Aishwarya Bachchan - ABHISHEK AND AISHWARYA BACHCHAN

Fact Check Abhishek Aishwarya 'Divorce' Viral Video ویڈیو میں ابھیشیک بچن یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ انہوں نے جولائی میں اپنی اہلیہ ایشوریا رائے سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے اس وائرل ویڈیو کی حقیقت کو آپ کے سامنے لانے کا کام کیا ہے۔

فیکٹ چیک
فیکٹ چیک (ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 8:43 PM IST

حیدرآباد:بالی ووڈ اسٹار جوڑے ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن ان دنوں اپنی شادی شدہ زندگی کو لے کر خبروں میں ہیں۔ بچن خاندان میں داخلی انتشار کی خبریں جب سے باہر آئی ہیں ابھیشیک اور ایش کے درمیان طلاق کی خبریں بہت مشہور ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جوڑے کی طلاق کے حوالے سے کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس بیچ ابھیشیک اور ایشوریہ رائے اپنی بیٹی کے ساتھ خوشی سے رہ رہے ہیں۔ اسی دوران ایک اور وائرل ویڈیو نے جوڑے کی طلاق کی خبروں کو ہوا دی ہے۔ لیکن ای ٹی وی بھارت اس وائرل ویڈیو کی مکمل سچائی آپ کے سامنے لے کر آیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں کیا ہے؟

وائرل ہونے والی اس ڈیپ فیک ویڈیو میں ابھیشیک بچن کی آواز میں ٹیکنالوجی کے ذریعے کہا گیا ہے کہ 'اس جولائی میں، میں اور ایشوریہ نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے'۔ اس وائرل کلپ کو دیکھنے اور سننے کے بعد ہی یہ واضح ہو جاتا ہے کہ یہ مکمل طور پر جعلی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس جعلی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے جوڑے کی طلاق کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ ابھیشیک بچن کی اس وائرل جعلی ویڈیو کو ایشوریا رائے کے مداحوں نے شیئر کیا ہے اور ایسے میں ای ٹی وی بھارت کو ابھیشیک بچن کی یہ اصلی ویڈیو مل گئی ہے۔ یہ اصل ویڈیو ابھیشیک بچن کے انسٹاگرام پر دستیاب ہے۔ ابھیشیک بچن کی یہ ویڈیو پوسٹ 7 نومبر 2022 کی ہے۔ اس ویڈیو میں ابھیشیک بچن ایک پہل 'ننھی کلی' کے بارے میں بات کر رہے ہیں، جس میں ہندوستان کی لڑکیوں کی تعلیم اور عزت کی بات کی جا رہی ہے۔ ابھیشیک بچن کی اس پوسٹ کو ان کی فلم 'من مرضیاں' کی ساتھی اداکارہ تاپسی پنو نے بھی سپورٹ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس جعلی وائرل ویڈیو پر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔

ابھیشیک-ایش کی طلاق کی خبر کیوں پھیلی؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ جولائی میں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی نے اپنی بچپن کی دوست رادھیکا مرچنٹ سے شادی کی تھی۔ اس شادی میں پورا بالی ووڈ ایک چھت کے نیچے جمع ہوا تھا جہاں بچن فیملی نے بھی شرکت کی تھی تاہم اس تقریب میں ایشوریا رائے بچن فیملی سے الگ نظر آئیں۔ تب سے یہ مانا جا رہا ہے کہ بچن خاندان میں کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details