نئی دہلی: ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (TRAI) نے ٹیلی کام قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ یہ قاعدہ یکم نومبر 2024 سے پورے ملک میں نافذ ہو جائے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو یکم نومبر سے میسج ٹریس ایبلٹی کو لاگو کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس نئے اصول کے تحت تمام ٹیلی کام آپریٹرز کو میسج ٹریس ایبلٹی کو نافذ کرنا ہوگا، جس سے موبائل فون پر موصول ہونے والے پیغامات کی نگرانی میں اضافہ ہوگا۔ یہ تبدیلیاں یکم نومبر 2024 سے لاگو ہوں گی۔
میسج ٹریس ایبلٹی کا کیا مطلب ہے؟
یکم نومبر سے آپ کے فون پر آنے والے تمام میسجز کو چیک کیا جائے گا۔ آسان الفاظ میں، فراڈ کالز اور میسجز کو بلاک کرنے کے لیے ایک نیا سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس سے ان کی شناخت میں آسانی ہوگی۔ صارف کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ چاہیں تو کسی بھی ناپسندیدہ میسج یا کال کو بلاک کر سکتے ہیں۔
اگست میں، ٹراے نے ٹیلی کام کمپنیوں کو بینکوں، ای کامرس سائٹس اور مالیاتی اداروں کے پیغامات کو بلاک کرنے کی ہدایت کی تھی جو ٹیلی مارکیٹنگ اور پروموشنز سے متعلق ہیں۔ ٹراے نے زور دیا کہ ٹیلی مارکیٹنگ میسجز کو معیاری فارمیٹ پر عمل کرنا چاہیے۔ اس سے صارف کو پروموشنل پیغامات اور کالز کی شناخت کرنے میں مدد ملے گی، جس سے دھوکہ دہی کا خطرہ کم ہو جائے گا۔