اردو

urdu

ETV Bharat / business

آدھار کارڈ سے یہ بزرگ شہری حاصل کر سکتے ہیں پانچ لاکھ روپے کا مفت ہیلتھ انشورنس، گھر بیٹھے کریں اپلائی - FREE HEALTH INSURANCE

آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ہیلتھ انشورنس کوریج کو وسعت دی گئی ہے۔ چاہے آمدنی کتنی بھی ہو۔ مفت ہیلتھ انشورنس ملے گا۔

مفت ہیلتھ انشورنس
مفت ہیلتھ انشورنس (Getty Image)

By ETV Bharat Business Team

Published : Nov 17, 2024, 6:46 AM IST

نئی دہلی: آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (AB PM-JAY) نے حال ہی میں 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام بزرگ شہریوں کو اسکیم میں شامل کیا ہے۔ اسکیم میں آمدنی کی شرط کو اب ہٹا دیا گیا ہے۔ اس تاریخی اقدام کا مقصد تقریباً 4.5 کروڑ خاندانوں کو صحت کی جامع کوریج فراہم کرنا ہے۔ تقریباً 6 کروڑ بزرگ شہریوں کو فی خاندان 5 لاکھ روپے کے ہیلتھ انشورنس کور کا فائدہ ملے گا۔

استفادہ کنندگان آیوشمان بھارت سینئر سٹیزنز اسکیم کے لیے ویب سائٹ پورٹل اور آیوشمان ایپ (گوگل پلے اسٹور پر اینڈرائیڈ کے لیے دستیاب) کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

رجسٹریشن کے لیے درکار دستاویزات:

1- آدھار کارڈ

2- موبائل نمبر

3- ای میل آئی ڈی

70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ آیوشمان کارڈ کے لیے کس طرح اپلائی کریں؟

آن لائن رجسٹریشن:

بزرگ شہری نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کی سرکاری ویب سائٹ یا آیوشمان ایپ کے ذریعے آیوشمان کارڈ کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

این ایچ اے پورٹل پر درخواست دینے کا طریقہ:

1- این ایچ اے بینیفشری پورٹل پر جائیں۔

2- اپنا فون نمبر درج کریں، کیپچا حل کریں اور او ٹی پی سے تصدیق کریں۔

3- 70 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے بینر پر کلک کریں۔

4- اپنی ریاست، ضلع اور آدھار نمبر فراہم کریں۔

5- کے وائی سی تصدیق کے لیے آدھار او ٹی پی کا استعمال کریں اور حالیہ تصویر اپ لوڈ کریں۔

6- اپروول کے بعد، آیوشمان ویے وندنا کارڈ 15 منٹ کے اندر ڈاؤن لوڈ کریں۔

موبائل ایپ کے ذریعے اپلائی کرنے کا طریقہ:

1- اپنے موبائل ڈیوائس پر آیوشمان ایپ انسٹال کریں۔

2- کیپچا اور موبائل نمبر درج کریں، پھر او ٹی پی سے تصدیق کریں۔

3- بنیادی معلومات فراہم کریں۔

4- ایک حالیہ تصویر اپ لوڈ کریں۔

5- استفادہ کنندگان اور کنبہ کے افراد کی تفصیلات درج کریں، پھر ای کے وائی سی عمل کو مکمل کریں۔

6- کارڈ کو رجسٹریشن کے فوراً بعد ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details