ممبئی: آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے آج مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلے کا اعلان کیا۔ گورنر شکتی کانت داس نے ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھا۔ شکتی کانت داس نے کہا کہ، مائیکرو اکانومی آؤٹ لک کے تفصیلی جائزے کے بعد مانیٹری پالیسی کمیٹی نے 4:2 کی اکثریت سے پالیسی ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ غیر فعال کھاتوں کی تعداد کے ساتھ ساتھ غیر دعوی شدہ ڈپازٹس کو بھی کم کریں۔
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کیش ریزرو ریشو (سی آر آر) کو 50 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) سے کم کر کے 4 فیصد کر دیا۔
مالی سال 2025 کے لیے حقیقی جی ڈی پی اب 6.6 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ وہیں، مالی سال 2025 کے لیے افراط زر کا تخمینہ 4.8 فیصد ہے۔