نئی دہلی:وزارت خزانہ نے اپنے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ اے آئی (AI) ٹولز جیسے چیت جی پی ٹی ( ChatGPT ) اور ڈیپ سیک (DeepSeek) کو سرکاری مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے گریز کریں۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ چیٹ بوٹس سرکاری دستاویزات اور ڈیٹا کی رازداری کے لیے خطرہ ہیں۔
رائٹرز کی ایک رپورٹ میں ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ، یہ طے کیا گیا ہے کہ آفس کمپیوٹرز اور ڈیوائسز میں اے آئی ٹولز اور اے آئی ایپس (جیسے چیٹ جی پی ٹی، ڈیپ سیک، وغیرہ) (سرکاری) ڈیٹا اور دستاویزات کی رازداری کے لیے خطرہ ہیں۔
اگرچہ یہ اطلاع مبینہ طور پر 29 جنوری کی ہے، لیکن اس کی خبر بدھ کو ہی سامنے آئی، جب اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین کے بارے میں کہا گیا کہ وہ ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں اور آئی ٹی کے وزیر اشونی وشنو سے ملاقات کر رہے ہیں۔