ممبئی:بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 732.96 پوائنٹس گر کر 73,878.15 پوائنٹس پر آگیا، جو 74 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے ہے۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 172.35 پوائنٹس کی زبردست گراوٹ کے ساتھ 22,475.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص پر بھی منافع وصولی کا دباؤ رہا۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.21 فیصد گر کر 42,414.53 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.55 فیصد گر کر 47,191.41 پوائنٹس پر آگیا۔
اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل 3958 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2306 میں فروخت ہوئے 1527 میں خریداری ہوئی جبکہ 125 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 35 کمپنیوں میں کمی جبکہ 15 میں تیزی رہی۔