اردو

urdu

ETV Bharat / business

بجٹ اور فیڈ ریزرو کے فیصلے سے پہلے مارکیٹ میں گراوٹ - Fed Rate Decision

Union Budget 2024-25 مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو مالی سال 2024-25 کا عبوری بجٹ پیش کریں گی۔ لوک سبھا انتخابات سے قبل امسال کا بجٹ نریندر مودی حکومت کے لیے ایک بڑا چلینج ہے۔

Etv Bharatmarket-declines-ahead-of-budget-and-fed-reserve-decision
بجٹ اور فیڈ ریزرو کے فیصلے سے پہلے مارکیٹ میں گراوٹ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 7:47 PM IST

ممبئی: امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی جائزہ میٹنگ کے فیصلے اور مقامی سطح پر نئے مالی سال کے لئے پیش ہونے والے عام بجٹ سے پہلے ہونے والی چوطرفہ فروخت کے دباؤ میں شیئر بازار نے گزشتہ روز کی تیزی گنوا کر آج ایک فیصد سے زیادہ ٹوٹ گیا۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 801.67 پوائنٹس یعنی 1.11 فیصد گر کر 71139.90 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 215.50 پوائنٹس یعنی 0.99 فیصد گر کر 21522.10 پوائنٹس رہ گیا۔ اس دوران، بی ایس ای کامڈ کیپ 0.53 فیصد گر کر 38175.88 پوائنٹس پر آگیا جب کہ اسمال کیپ 0.18 فیصد بڑھ کر 44900.90 پوائنٹس ہوگیا۔

اس دوران بی ایس ای میں کل 3907 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 1861 میں فروخت، 1953 میں خریداری جب کہ 93 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 37 کمپنیوں میں کمی ہوئی جبکہ باقی 13 میں اضافہ ہوا۔

بی ایس ای میں ریئلٹی کے 0.36 فیصد اضافے کو چھوڑ کر، باقی 19 گروپوں میں فروخت ہوئی۔ اس سے کموڈٹیز 0.40، سی ڈیز 0.51، انرجی 0.87، ایف ایم سی جی 1.00، فنانشل سروسز 0.47، ہیلتھ کیئر 0.54، انڈسٹریلز 0.77، آئی ٹی 0.33، ٹیلی کام 0.74، یوٹیلٹیز 0.92،آٹو 0.17، بینکنگ 0.26، کیپٹلز گڈز 1.24، کنزومرڈیوریبلز2.40، میٹل 0.33، دھات 0.33، آئل اینڈ گیس 0.18، پاور 1.12، ٹیک 0.37 اور سروسز گروپ کے حصص میں 0.14 فیصد کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں:مالی سال 2024-25 میں معاشی نمو سات فیصد رہنے کا تخمینہ: رپورٹ



بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ اس دوران، برٹین کا ایف ٹی ایس ای 0.55 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.14 اور جاپان کے نکئی میں 0.11 فیصد اضافہ ہوا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 2.32 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 1.83 فیصد گر گیا۔

یار رہے کہمرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو مالی سال 2024-25 کا عبوری بجٹ پیش کریں گی۔ لوک سبھا انتخابات سے قبل امسال کا بجٹ نریندر مودی حکومت کے لیے ایک بڑا چلینج ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details