اردو

urdu

ETV Bharat / business

دیوالی کے موقع پر مہنگائی کی مار، کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 62 روپئے کا اضافہ

کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ تیل کمپنیوں نے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 62 روپئے کا اضافہ کیا ہے۔

دیوالی کے موقع پر مہنگائی کی مار، کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 62 روپئے کا اضافہ
دیوالی کے موقع پر مہنگائی کی مار، کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 62 روپئے کا اضافہ (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2024, 10:20 AM IST

نئی دہلی: دیوالی کے موقع پر ملک کے عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے جمعہ کی صبح کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا۔ اطلاعات کے مطابق کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں تقریباً 62 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔ وہیں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

دارالحکومت دہلی کی بات کریں تو یہاں کمرشیل گیس سلنڈر 19 کلو گرام کی قیمت 1802 روپے ہوگئی جبکہ پہلے یہ 1740 روپے میں دستیاب تھا۔ وہیں مایا نگری ممبئی میں یہ سلنڈر 1754 روپے میں دستیاب ہوگا۔ پہلے اس کی قیمت 1692.50 روپے تھی۔ کولکتہ میں نئی ​​شرح 1911.50 روپے ہوگئی ہے۔ جمعرات تک یہی سلنڈر 1850.50 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ چنئی میں قیمت بڑھ کر 1964 روپے ہو گئی ہے یہاں پرانی قیمت 1903 روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ، نئے دام آج سے لاگو - LPG Commercial Cylinder Price Hike

گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں

تیل کمپنیاں 14 کیلو گرام کے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ سلنڈر قومی راجدھانی میں 803 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ یہی سلنڈر ممبئی میں 802.50 روپے، کولکتہ میں 829 روپے اور چنئی میں 818.50 روپے میں دستیاب ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details