اردو

urdu

ETV Bharat / business

ملک میں مہنگائی 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر - India WPI inflation

جون کے مہینے میں، ہندوستان کا تھوک قیمت انڈیکس (WPI) پر مبنی افراط زر بڑھ کر 16 ماہ کی بلند ترین سطح 3.36 فیصد تک پہنچ گیا۔ اشیائے خوردونوش مہنگی ہونے سے ملک میں مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے۔ پوری خبر پڑھیں...

ملک میں مہنگائی 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر
ملک میں مہنگائی 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر (Image Source: IANS)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 7:52 PM IST

نئی دہلی:ملک میں تھوک مہنگائی جون میں بڑھ کر 16 ماہ کی بلند ترین سطح 3.36 فیصد ہوگئی۔ یہ اضافہ اشیائے خوردونوش بالخصوص سبزیوں اور تیار شدہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔ یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے جب مہنگائی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ہول سیل پرائس انڈیکس (WPI) کی بنیاد پر مہنگائی مئی میں 2.61 فیصد تھی۔ جون 2023 میں یہ (-) 4.18 فیصد تھا۔

وزارت تجارت و صنعت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون کے مہینے میں مہنگائی 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ وزارت تجارت اور صنعت نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ جون 2024 میں مہنگائی کی مثبت شرح بنیادی طور پر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، غذائی مصنوعات کی تیاری، خام پٹرولیم اور قدرتی گیس، معدنی تیل، دیگر مینوفیکچرنگ وغیرہ کی وجہ سے ہے۔

مئی 2024 کے مقابلے میں جون 2024 کے لیے ڈبلیو پی آئی میں ماہ بہ ماہ تبدیلی 0.39 فیصد تھی۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ڈبلیو پی آئی فوڈ انڈیکس پر مبنی افراط زر کی شرح مئی 2024 میں 7.40 فیصد سے بڑھ کر جون 2024 میں 8.68 فیصد ہوگئی۔ ریلیز کے مطابق جون میں اشیائے خوردونوش کی مہنگائی 10.87 فیصد رہی جبکہ مئی میں یہ 9.82 فیصد تھی۔ بنیادی اشیاء کی مہنگائی کی شرح مئی میں 7.20 فیصد سے بڑھ کر 8.80 فیصد ہوگئی۔ ایندھن اور بجلی کی مہنگائی جون میں 1.03 فیصد رہی جبکہ مئی میں یہ 1.35 فیصد تھی۔ جون میں تیار شدہ مصنوعات کی افراط زر کی شرح 1.43 فیصد رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details