واشنگٹن: 5 مارچ کو میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں ایک گھنٹے کی عالمی بندش سے صارفین کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا، فیس بک صارفین کے اکاؤنٹس خود ہی سائن آؤٹ ہوگئے تھے۔ تاہم کچھ دیر بعد سوشل میڈیا صارفین کو اس تکلیف سے چھٹکارا مل گیا اور ان کے فیس بک اکاؤنٹ خود ہی لاگ ان ہوگئے تھے۔
اس بندش کی وجہ سے جہاں اربوں صارفین متاثر ہوئے وہیں کمپنی کو اندازاً 3 بلین ڈالر کا نقصان بھی ہوا۔ منگل کو ہونے والی ایک گھنٹے کی سوشل میڈیا بندش سے دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص مارک زکربرگ کو 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ ہائی ٹیک فرم میٹا کے فلیگ شپ پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز کے شیئرز میں 1.6 فیصد کی کمی ہوئی۔