ممبئی: ایس بی آئی کے بچت کھاتہ دار(saving account holders) ہوشیار رہیں! اسٹیٹ بینک آف انڈیا(SBI) کسٹمر بیس کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے مالیاتی اداروں میں سے ایک ہے۔ ایس بی آئی کو ہر ہندوستانی کا بینکر کہا جاتا ہے کیونکہ یہ 50 کروڑ سے زیادہ صارفین کی خدمت کرتا ہے۔ جیسے جیسے صارفین ڈیجیٹل ہو رہے ہیں، بینک بھی اپنے بینکنگ کے انداز کو بدل رہے ہیں، چاہے وہ YONO ایپ ہو یا انٹرنیٹ بینکنگ کی سہولت۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا اپنے صارفین کے بینکنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے اور اس طرح کئی سہولیات متعارف کروا رہا ہے۔ کسی دوسرے بینک کی طرح، ایس بی آئی بھی اپنے صارفین کو ڈیبٹ کارڈ فراہم کرتا ہے، جسے اے ٹی ایم کارڈز کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اے ٹی ایم کارڈ صارف کو اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنے اور خریداری کے لیے آن لائن ادائیگی کرنے کے قابل بناتا ہے۔
کیا آپ نے کبھی اپنی ایس بی آئی پاس بک کو قریب سے چیک کیا ہے؟ جب آپ اپنی پاس بک چیک کرتے ہیں یا بینک سے وقتاً فوقتاً موصول ہونے والے پیغامات کو دیکھتے ہیں، تو آپ کو معلوم ہوگا کہ بینک نے بغیر کسی لین دین کے آپ کے بینک اکاؤنٹ سے 236 روپے ڈیبٹ کر لیے ہیں۔ درحقیقت، آپ جو ڈیبٹ/اے ٹی ایم کارڈ استعمال کر رہے ہیں اس کے سالانہ مینٹیننس/سروس چارجز کے طور پر آپ کے اکاؤنٹ سے رقم کاٹی گئی ہے۔