اورنگ آباد: وقف ترمیمی بل 2024 کا جائزہ لے رہی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو بل سے متعلق اپنی رائے ( ای میل، واٹس ایپ کے ذریعہ) روانہ کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ ایسے میں ملی و سماجی تنظیموں نے اس موقع کو غنیمت جان کر وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں جے پی سی کو زیادہ سے زیادہ ای میل روانہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اورنگ آباد میں جماعت اسلامی ہند کی ایک پریس کانفرنس میں جماعت کے ایک ذمہ دار نے کہا کہ اگر مسلمانان ہند بل کی مخالفت میں ای میل کے ذریعہ اپنا احتجاج درج نہیں کراتے ہیں تو حکومت ہند اسے بل کی حمایت میں آپ کی خاموش تائید تسلیم کرے گی۔
ملی تنظیموں نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذریعہ جاری کیے گئے کیو آر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے جے پی سی کو وقف ترمیمی کی مخالفت میں ای میل روانہ کرنے کی اپیل کی ہے۔