لکھنؤ:اتر پردیش کابینہ کی توسیع آج (منگل) شام 5 بجے ہوگی۔ اس میں چار لیڈروں کو جگہ مل سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی سے او پی راج بھر، آر ایل ڈی سے دارا سنگھ چوہان، آر ایل ڈی سے انیل کمار اور بی جے پی ایم ایل اے سنیل شرما کو وزیر بنایا جائے گا۔ سب کو وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر بلایا گیا ہے۔ شام کو حلف برداری تقریب منعقد کی گئی ہے۔۔ ای ٹی وی بھارت نے پہلے ہی 5 مارچ کو کابینہ میں توسیع کا امکان ظاہر کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اوم پرکاش راج بھر، دارا سنگھ چوہان اور آر ایل ڈی کے انیل کمار، صاحب آباد کے بی جے پی ایم ایل اے سنیل شرما کو سی ایم کی رہائش گاہ پر بلایا گیا ہے۔ آر ایل ڈی سے پہلی کال انیل کمار کو کی گئی۔ انیل کمار مظفر نگر کی پورکاجی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اتر پردیش میں 60 فیصد ووٹ پسماندہ طبقات کے ہیں، اس لیے بھارتیہ جنتا پارٹی تینوں وزیر صرف او بی سی زمرے سے بنائے گی۔ مانا جا رہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی لوک سبھا انتخابات 2024 کی مہم کے دوران بھی طاقت کا استعمال کرے گی۔ جس کی وجہ سے پارٹی کو فائدہ ہونے کا امکان ہے، اس لیے اس زمرے کے تینوں نام کابینہ میں رکھے جا رہے ہیں۔